gujarat riots SIT probe
گجرات فسادات کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ ایس آئی ٹی نے آج واضح کیا کہ فسادات کی وسیع تر سازش پر تحقیقات ایس آئی ٹی کے دائرئہ کار میں شامل نہیں ہے۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ بی جے گناترا کی عدالت پر ایس آئی ٹی کے وکیل آر ایس جموار نے بتایا کہ فسادات کے صرف 9کےسس کی تحقیقات کی ذمہ داری ایس آئی ٹی کو سونپ دی گئی تھی۔ فسادات کی وسیع تر سازش پر تحقیق کی ذمہ داری انہیں نہیں دی گئی تھی۔ ذکیہ جعفری کے وکیل کی جانب سے اٹھائے گئے سوالا ت کے جواب میں انہوں نے یہ بات بتائی ۔ ذکیہ جعفری نے فسادات میں نریندر مودی کو کلےن چٹ دیئے جانے پر اعتراض کرے ہوئے ایس آئی ٹی کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔ ذکیہ جعفری کا کہنا ہے کہ نریندر مودی اور اس کے حواریوں نے ہی فسادات کروائے تھے۔ ان کے وکیلوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی فسادات کی وسیع تر تحقیقات کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں