آسارام باپو - 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-03

آسارام باپو - 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں

جودھپور کی ایک عدالت نے گرو آسارام باپو کو14روز کے لئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ آسارام کو ایک کم عمر لڑکی پر جنسی حملہ کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے جودھپور نے فون پر بتایا کہ آسارام کو آئندہ 15؍ستمبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیاہے۔ انہیں جودھپور سنٹرل جیل میں ر کھاجائے گا۔ قبل ازیں جنسی حملہ کیس کے سلسلہ میں آسارام سے پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔ جنسی حملہ کا مبینہ واقعہ گذشتہ 15؍ اگست کو جودھپور کے باہر آسارام کے آشرم میں پیش آیاتھا۔ گذشتہ ہفتہ کو آدھی رات کے بعد آسارام کو مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ان کے آشرم سے گرفتار کیاگیا اور کل سہ پہر ذریعہ جودھپور لایاگیا۔ گذشتہ شنبہ کو ایک عدالت نے آسارام کو ایک دن کیلئے پولیس تحویل میں دے دیاتھا۔ ابتداً جودھپور سے موصولہ پی ٹی آئی کی اطلاعات میں کہاگیاتھا کہ خود ساختہ مذہبی رہنما آسارام باپو کے خلاف جنسی ہراسانی کے مقدمہ کے بارے میں آج ڈی سی پی جودھپور اجئے پال لامبا نے بتایاکہ یہ کیس "بہت مضبوط ہے اور تحقیقات میں صحیح سمت میں پیشرفت ہورہی ہے۔" "تحقیقات مکمل ہونے کیلئے مزید وقت لگے گا اور آسارام کی مزید پولیس تحویل یا مزید عدالتی تحویل کی مانگ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ، عدالت میں آسارام کی پیشی کے وقت کیا جائے گا۔ یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ 72سالہ آسارام کو کل ایک روز کے لئے پولیس تحویل میں دے دیاگیا تھا۔ اس سے قبل جودھپور پولیس نے تقریباً4گھنٹوں تک آسارام کسی اعصابی مرض سے دوچار ہیں، ڈی سی پی نے جواب دیا کہ"یہ بات جھوٹی ثابت ہوئی۔ ان کے (آسارام کے) بیٹے جو چاہے کہہ سکتے ہیں ہم کسی کے بیان پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے بتایاکہ ہے کہ وہ (آسارام)پوری طرح ٹھیک ہیں۔ وہ ، ذہنی وجسمانی طورپربھی ٹھیک ہیں۔" لامبا نے بتایاکہ آسارام کو بہت جلد عدالت میں پیش کیاجائے گا اور تحقیقات کیلئے مزید وقت مانگا جائے گا۔"یہ ملزم، جب بھی اسے غآ دی جاتی ہے استعمال کرتاہے۔" یہاں یہ بات بتادی جائے کہ کل یہاں ایس این میڈیکل کالج میں آسارام کی مردمی کاٹسٹ لیاگیاتھا۔ انہیں، ان کے منائی آشرم بھی لے جایاگیا جہاں ایک16سالہ لڑکی پر مبینہ طورپر جنسی حملہ کیاگیاتھا۔ پولیس نے جرم کے ارتکاف کے وقت پیدا شدہ ماحول کے مثل ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی اور جسمانی توثیق بھی کی۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ آسارام نے ان کے خلاف عائد کردہ جنسی حملہ کے الزامات سے انکار کیا ہے۔ یہ الزامات مذکورہ 16سالہ اسکولی لڑکی نے عائد کئے ہیں۔ اس لڑکی کے ایف آئی آر درج کرائے جانے کے بعد آسارام کو گرفتار کیاگیا۔لڑکی نے الزام لگایا کہ آسارام نے اس شہر میں اپنے آشرم میں اس پر جنسی حملہ کیاتھا۔

Asaram Bapu sent to14-day judicial custody

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں