مظفر نگر مین فائرنگ کا تازہ واقعہ 4 افراد زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-15

مظفر نگر مین فائرنگ کا تازہ واقعہ 4 افراد زخمی

اتر پردیش کے فساد زدہ ضلع مظفر نگر میں بحالی امن کی کوششوں کو آج اس وقت دھکہ لگا جب موضع فوگانہ کے دیہی علاقہ میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس من کم از کم 4 افراد زخمی ہو گئے – یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب حکام نے شہر کے تین پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں آج کرفیو میں 12 گھنٹوں کی نرمی دی- اس علاقہ کو اضافی فورس روانہ کی گئی – اور ضلع کے دیہی علاقوں مین سیکیوریٹی مین مزید اضافہ کر دیا گیا – پولیلس ذرائع مطابق موضع لوئی کے بعض مسلح افراد نے موضع فوگانہ کے چند دیہاتیوں پر حملہ کردیا جو اپنے مویشی کے لئے چارہ لینے وہان گئے تھے فائرنگ کے بعد حملہ آوروں نے راہ فرار اختیار کرنے میں کامیابی حاصل کی-زخمی دیہاتیوں کو سریندر اور مانگے رام میرٹھ میڈیکل کالج سے رجوع کیا گیا جب کہ ایک اور زخمی انیل کو متصلہ ضلع شاملی کے ایک ڈی آئی جی پولیس سہارنپور رینج اشوک متھاجین اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کی بھاری جمیعت کے ساتھ جائے واقعہ پر پہنچ گئے – انہون نے نقصان پر قابو پانے کی کوشش کی- 7 ستمبر کو اچانک فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد نئی منڈی ، سیول لائنس اور کوتوالی پولیس اسٹیشن کے علاقوں مین کرفیو نافذ کردیا گیا تھا-

Four injured in fresh firing in Muzaffarnagar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں