Security tight as conductor Zubin Mehta faces the music in Kashmir
بین الاقوامی شہرت یافتہ موسیقار ذبین مہتا کے جشن موسیقی کو جو7ستمبر کوڈل جھیل کے کناروں پر منعقد ہورہاہے، کشمیر میں اب تک منعقدہ تہذیبی پروگراموں میں سب سے زیادہ اہم اور "ام تقاریب" قرار دیاجارہاہے۔ اس پروگرام پر حکام اور عوام الناس کی توجہ کے سبب اس پروگرام کی کامیابی کے غالب امکانات نظر آتے ہیں۔ پروگرام کے مقام شالیمار گارڈن کی تزئین نو کیلئے3.6کروڑ روپیئے خرچ کئے گئے ہیں۔ انتہائی اہم شخصیتوں کو لانے کیلئے چارٹرڈ طیارے اور بی ایم ڈبلیو کاریں استعمال کی گئی ہیں۔سفیرجرمنی، سری نگر ہی میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔ سیکوریٹی انتظامات کیلئے سینکڑوں سیکوریٹی جوانوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ریاستی نظم و نسق،90منٹ کے اس موسیقی ریز پروگرام کی ہر تفصیل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ عام کشمیریوں نے بھی اس بات کو محسوس کیا ہے ۔ شالیمار گارڈن پہنچنے والی سڑکوں بولی وارڈ روڈ اور فورشورروڈ پر سیکوریٹی چک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ سیکوریٹی انتظامات کے حصہ کے طورپر گارڈیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے اور ان میں بیٹھے ہوئے افراد کی جھڑتی لی جارہی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں