دہلی اسمبلی کی تمام 70 نشستوں پر بی ایس پی الیکشن لڑے گی ۔ مایاوتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-07

دہلی اسمبلی کی تمام 70 نشستوں پر بی ایس پی الیکشن لڑے گی ۔ مایاوتی

mayawati-bsp-supremo
بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی دہلی اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں تمام70 نشستوں پر اکیلے ہی انتخاب لڑے گی۔ محترمہ مایاوتی نے آج یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہاکہ بی ایس پی دہلی اسمبلی کی تمام70نشستوں پر تنہا الکشن لڑے گی اور کسی دیگر سیاسی جماعت سے انتخابی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے بی ایس پی کے امیدواروں کا اعلان آئندہ 12,10دنوں میں کردیاجائے گا۔ بی ایس پی نے دہلی اسمبلی کے گذشتہ انتخابات میں بھی اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے اور اس کے 2امیدوار رام سنگھ نیتا جی اور سریندر کمار منتخب ہوئے تھے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کے ٹکٹ پر فتح حاصل کرنے والے رام سنگھ نیتا جی آج کانگریس میں شامل ہورہے ہیں۔ بی ایس پی نے دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے رام اچل راج بھر کو انچارج بنایا ہے۔ نومبر میں دہلی میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ دوسری جانب مایاوتی نے اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کے مبینہ شرپسند عناصر پر درج فہرست ذات کے لوگوں کی زمین غصب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے آج خبردار کیا کہ دوبارہ اقتدار میں آنے پر وہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانون بنائیں گی۔ محترمہ مایاوتی نے یہاں پارٹی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کی حکمرانی کے دوران بے زمین درج فہرست ذاتوں کے افراد کو3 ایکڑ سرکاری زمین پٹہ پر دی گئی تھی۔ مایاوتی نے اترپردیش میں امن و قانون کی صورتحال بدتر ہونے کاالزام لگاتے ہوئے آج کہاکہ ان کی پارٹی کی حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے سلسلہ میں اب ریاست لوگ پچھتانے لگے ہیں۔

BSP to contest all 70 Assembly seats in Delhi: Mayawati

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں