ٹھیلہ بنڈی والوں کو تحفظ فراہم کرنے والا بل لوک سبھا میں منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-07

ٹھیلہ بنڈی والوں کو تحفظ فراہم کرنے والا بل لوک سبھا میں منظور

india-street-vendors
شہری علاقوں میں ٹھیلہ بنڈی والوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی سرگرمیوں کوباضابطہ کرنے سے متعلق بل کو آج لوک سبھا نے منظوری دے دی۔ ایوان نے پروٹیکشن ریگولیشن آف لیونگ ہڈ اینڈ اسٹریٹ وینڈنگ بل کو دو دنوں تک چلنے والی بحث کے بعد صوتی ووٹوں سے پاس کردیا۔ یہ بل شہری علاقوں میں ٹھیلہ بنڈی والوں کے روزی روٹی کے حقوق کی حفاظت کے مقصد سے لایاگیاہے۔ حکومت کو امید ہے کہ اس سے پولیس اور انتظامیہ کے ہاتھوں میں ٹھیلہ بنڈی والوں کو استحصال سے بچایاجاسکے گا۔ اس وقت ملک میں دو فیصد آبادی ٹھیلہ بنڈی پر کاروبار کرتی ہے ۔ بل کے انتظامات کے تحت ہر ٹھیلہ بنڈی والوں کو شہر کی وینڈنگ کمیٹی کی طرف سے تصدیق نامہ جاری کیاجائے گا۔ جس شخص کے پاس تصدیق نامہ ہوگا اسے پولیس اور مقامی بلدیاتی اداروں کے ملازم نہین ہٹاسکیں گے۔ جوبازار50سال سے زائد وقت سے موجود ہیں انہیں بل کے تحت تحفظ فراہم کیاجائے گا۔ شہری رہائش اور انسداد غربت کی وزیر گرجاویاس نے بل پر ہونے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس بل کے تحت کم سرمایہ کی بنیاد پر اپنی سخت محنت کی وجہ سے روزی روٹی کمانے والے ٹھیلہ بنڈی والوں کو بااختیار بنانے کی سمت میں تاریخی پہل کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس قانون کے بننے کے بعد تمام خوانچہ فروشوں کو لائسنس دیاجائے گا۔لائسنس دو دن کے اندر دیاجائے گا اور ممکن ہوا تو اسی دن لائسنس دیا جائے گا۔

Lok Sabha Passed the Street Vendors Bill, 2012 for Protection of the Vendors

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں