متوفی سرکاری ملازمین کے شریک حیات او رمطلقہ لڑکیاں بھی وظیفہ کے مستحق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-18

متوفی سرکاری ملازمین کے شریک حیات او رمطلقہ لڑکیاں بھی وظیفہ کے مستحق

india family pension
حکومت نے آج ایک اہم فیصلہ کے تحت کہاکہ سرکاری ملازمین کی بیواؤں اور مطلقہ بیٹیوں کو بھی وظیفہ دیاجائے گا۔ مرکزی وزارتِ پرسونل نے حال ہی میں اس سلسلہ میں ایک ہدایت نامہ جاری کیاہے۔ قبل ازیں مرکزی حکومت کی کئی وزارتوں اور محکمات کی جانب سے اس سلسلہ میں وضاحتیں طلب کی جارہی تھیں۔ فیملی پنشن بالعموم متوفی سرکاری ملازمین کے شریکِ حیات کو اور ان پر گذارہ کرنے والے ان کے بچوں کو دیاجاتا ہے۔ حکومت نے وضاحت کی کہ سرکاری ملازم کی موت کے وقت شرائط کی تکمیل کرنے والے ان کی شریکِ حیات یعنی شوہر، بیوی یاان کے بچے یا ان کے بچوں کوفیملی پنشن کا مستحق قرار دیاجائے گا۔ اگر متوفی ملازم کی لڑکی مطلقہ ہوتو اسے بھی پنشن دیاجاسکتا ہے، بشرطیکہ کے ملازم کی موت کے وقت فیملی پنشن کی شرائط کی تکمیل کی جائے۔ فیملی پنشن کے قوانین میں یہ بات بھی شامل ہے کہ متوفی ملازم کے بچے معذور ہیں تو انہیں تاحیات وظیفہ دیا جائے گا اور اگر غیر شادی شدہ ہیں، بیوہ ہیں، یامطلقہ ہیں اور جن کی عمر25سال سے زائد ہے وہ بھی وظیفہ کے مستحق قرار پائیں گے۔

Widowed, divorced daughters eligible for family pension: Govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں