کانگریس نوجوانوں اور غریبوں کی مدد کرنے کی خواہاں - راہل گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-18

کانگریس نوجوانوں اور غریبوں کی مدد کرنے کی خواہاں - راہل گاندھی

Congress wants to help poor Rahul
کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہاکہ ان کی پارٹی غریبوں اور نوجوانوں کی بھلائی کیلئے کام کررہی ہے تاکہ نوجوان نہ صرف بڑے خواب دیکھ سکیں بلکہ ان کی تعبیر حاصل کرنے کے موقف میں بھی ہوں۔ انہوں نے راجستھان کے ضلع بارن میں ایک قبائیلوں اور دلتوں کی پرہجوم ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس مزدور کے لڑکے کو طیاروں میں پرواز کرتے دیکھنا چاہتی ہے۔ کانگریس کی توجہ کو مرکز غریب اور نوجوان ہیں۔ اس مرتبہ نوجوان ملک کی اہم طاقت ہیں۔ انہیں نہ صرف بڑے خواب دیکھنا چاہئے بلکہ ان کی تعبیر حاصل کرنے سخت محنت بھی کرنی چاہئے۔ کانگریس ان کی مدد کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔ راہول گاندھی تین بڑے پراجیکٹس کا افتتاح کرنے راجستھان آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ غربت کی اصل وجہ بے روزگاری نہیں بلکہ مسائل صحت اور بیماریاں ہیں۔ ذرا مزدوروں سے پوچھئے کہ وہ بیماریوں کے علاج پر کتنی رقم خرچ کرتے ہیں۔ کانگریس اس مسئلہ کو جڑ سے ختم کردینے پر کمربستہ ہے۔ یواین آئی کی اطلاع کے بموجب کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج راجستھان کے کوٹا ڈیویژن میں تین بڑے پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا۔ واضح رہے کہ جاریہ سال کے اواخر میں ریاست میں اسمبلی انتخابات مقرر ہیں۔ راہول گاندھی نے 24.30کروڑ روپیہ مالیتی پروان آبپاشی پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جس کے ذریعہ لگ بھگ 840مواضعات کو آبپاشی کیلئے اور پینے کا پانی فراہم کیاجائے گا۔ چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری سی پی جوشی، گروداس کامت اور دیگر کئی ممتاز شخصیتیں اس موقع پرموجودتھے۔ راہول گاندھی نے ضلع بار ن کے چھابرا علاقہ میں 600میگاواٹ کے دوسوپر کریٹکل تھرمل پاور یونٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے خان پور میں کالی سندھ تھرمل پاور یونٹ کاافتتاح بھی کیا۔

Congress wants to help poor, youth realize their dreams: Rahul

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں