سونیا گاندھی کے خلاف مقدمہ- امریکی عدالت دائرہ کار کا تعین کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-06

سونیا گاندھی کے خلاف مقدمہ- امریکی عدالت دائرہ کار کا تعین کرے گی

sonia-gandhi
امریکہ کے ایک ہندوستانی نژاد امریکی اٹارنی نے کہاکہ امریکہ کے اندر کوئی بھی شخص عدالتی فیس داخل کرکے کسی بھی شخص کے خلاف اور کسی بھی معاملہ میں مقدمہ داخل کرسکتاہے۔ اب یہ فیصلہ عدالت کاکام ہوتا ہے کہ اس کادائرہ کار ہے یا نہیں فیصلہ کرے ۔ نفس معاملہ میں عدالت کو اختیار ہے یا نہیں اس کا فیصلہ عدالت کرتی ہے ۔ ہندوستان کی کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے خلاف سکھ حقوق گروپ نے مقدمہ دائر کیا ہے ۔ نیویارک کے ممتاز قانون داں روی باترا نے کہاکہ امریکہ میں کوئی بھی شخص عدالتی فیس داخل کرکے کسی بھی شخص کے خلاف اور کسی بھی معاملہ میں مقدمہ دائر کرسکتاہے۔ تاہم عدالت ہی نفس معاملہ میں دائرہ کار اور اختیارات کا فیصلہ کرے گی اور یہ فیصلہ کرے گی کہ شکایت درخوراعتناء (قابل سماعت) ہے یا نہیں۔روی باترا ایسے ہی ایک مقدمہ میں ہندوستان کے وزیر کمل ناتھ کے مقدمہ کی پیروی کررہے ہیں۔ سونیا گاندھی کے خلاف ایسٹرن ڈسٹرکٹ نیویارک عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔ روی باترا کا بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا جبکہ نیو یارک کی وفاقی عدالت نے سونیا گاندھی کے نام سمن جاری کیا۔سونیا گاندھی پر الزام ہے کہ انہوں نے1984ء کے مخالف سکھ فسادات میں ملوث اپنی پارٹی کے قائدین کی حفاظت کی۔ مخالف سکھ فسادات کے دو متاثرین نے شکایت داخل کی۔ سکھ گروپ نے کہاکہ سونیا گاندھی اس وقت طبی معائنہ کروانے امریکہ کے اندر موجود ہیں۔ سکھ گروپ کی قانونی ٹیم کے ذمہ دار یس پانون نے کہاکہ سونیا گاندھی کے جرائم ایسے ہیں کہ ان کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے یہ نہیں دیکھاجاسکتاکہ وہ بیمار یا صحت مند ہیں یا نوجوان ہیں یا ضعیف ہیں۔ قانون کا اطلاق سب پر برابر ہوتاہے۔ ہم سمن کی تعمیل کریں گے خواہ سونیا گاندھی کتنے ہی سیکوریٹی گھیرے میں ہوں۔ امریکی عدلیہ کے نظام کے مطابق مدعی کو 120دن کی مہلت ہے کہ وہ سمن کی تعمیل کروالے۔

US Court to decide on complaint filed against Sonia Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں