اسلامک ڈیولپمنٹ بنک کے تحت حاجیوں کے لیے قربانیوں کا نظم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-06

اسلامک ڈیولپمنٹ بنک کے تحت حاجیوں کے لیے قربانیوں کا نظم

Hajis-urged-to-support-Adahi-project
عازمین حج سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ سعودی عرب کے قربانی کے گوشت کے استعمال کے پروگرام سے استفادہ کریں جس کا مقصد مقامات مقدسہ منیٰ اور مکہ مکرمہ میں ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے منظم اور صحت افزا طریقہ پر اسلامی آداب کے ساتھ قربانی کو انجام دینے میں تعاون کرنا ہوگا۔ اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کے صدر احمد محمد علی انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت نے اس پراجیکٹ کیلئے جسے اضاحی پروگرام کا نام دیاگیاہے انفراسٹرکچر سہولتوں کی فراہمی پر ایک بلین سعودی ریال سے زائد خرچ کئے ہیں۔ اس پراجیکٹ کے تحت عصری مسالخ اور بھاری گنجائش والے کولڈ اسٹوریج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ علی نے آئی ڈی بی ہیڈ کوارٹرس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس پراجیکٹ کو انجام دینے کیلئے ہم ہر سال 40ہزار کارکنوں بشمول ویٹرنری عملہ، منتظمین وقصائیون کو تعینات کرتے ہیں۔ اس سال قربانی کے جانوروں کا گوشت 28ممالک کے غرباء میں تقسیم کیاجائے گا اور ساتھ ہی ساتھ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گوشت کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ گذشتہ سال اس پراجیکٹ کے تحت9لاکھ61ہزار829بکروں کے گوشت سے استفادہ کیاگیا۔ انہوں نے مزیدبتایاکہ اس حج سیزن کے دوران ہم نے10لاکھ بکرے،10ہزار گائے اور اونٹوں کے گوشت سے استفادہ کا پروگرام بنایاہے۔ آئی ڈی بی نے بکرے کی قربانی کی شرح 480 سعودی ریال مقرر کی ہے ۔ صدر آئی ڈی بی کے مطابق دنیا بھر میں قیمتوں میں اضافہ کے باوجود واجبی دام پر مناسب تعداد میں بکروں کی درآمد کا انتظام کیاگیاہے۔ انہوں نے غیر ملکی حج مشنوں سے گذارش کی کہ وہ قربانی کے لئے اضاحی کوپنس، ہادی، فدیہ، عطیہ، صدقہ اور عقیقہ کے کوپنس کی الراجیح بینک، سعودی پوسٹ، العمودی ایکسچینج، اور حاجی اینڈ معتمرگفٹ اسوسی ایشن کے ذریعہ خریدی کے لئے عازمین حج کو ترغیب دیں۔

Hajis urged to support Adahi project

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں