آندھرا پردیش میں یوم اساتذہ تقاریب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-05

آندھرا پردیش میں یوم اساتذہ تقاریب

ریاست بھر میں5ستمبرکو سابق صدر جمہوریہ ہندسروے پلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش کے موقع پر ہرسال کی طرح اس سال بھی ریاست بھر میں یوم اساتذہ تقاریب منعقد ہوں گی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں اساتذہ کی گراں قدر خدمات پر انہیں ایوارڈس عطا کئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب5ستمبر کو رویندرا بھارتی میں منعقدہوگی۔ نائب وزیراعلیٰ دامودراج نرسمہا مہان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔اس تقریب میں سرکاری اسکولوں، کالجس، پالی ٹکنیکس اور یونیورسٹیز میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی گراں قدر خدمات پر انہیں ایوارڈس عطا کئے جائیں گے ۔ یہ ایوارڈ میڈل، میرٹ سرٹیفکیٹ، شال اور 3ہزار روپیوں پر مشتمل ہوگا جو نائب وزیر اعلیٰ دامودر راج نرسمہا انہیں عطا کریں گے۔ چنانچہ اس سلسلہ میں سال 2013ء کیلئے203ایوارڈس دیئے جائیں گے۔ محکمہ جاتی سطح پرجاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اسکول ایجوکیشن کیلئے 57، نیشنل فاؤنڈیشن فارٹیچرس ویلفیر کیلئے 38، انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کیلئے23، ٹیکنیکل ایجوکیشن کیلئے 3، یونیورسٹیز اور کالجیٹ ایجوکیشن کے لئے 78، اور ڈپارٹمنٹ آف کلچر کے تحت 4ایوارڈس شامل ہیں۔

Teachers day celebrated in AP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں