ممبئی کرائم برانچ کو سپریم کورٹ کی سرزنش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-04

ممبئی کرائم برانچ کو سپریم کورٹ کی سرزنش

Supreme-Court-dismissed-mumbai-crime-branch-SLP
انڈین مجاہدین معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہا شدہ ایک مسلم کمپیوٹر انجینئر کی ضمانت کو منسوخ کیے جانے والے معاملے میں ممبئی کرائم برانچ کو آج اس وقت منہ کی کھانی پڑی جب سپریم کورٹ نے ممبئی پولیس کی ملزم کو حاصل شدہ ضمانت کو منسوخ کیئے جانے والی درخواست کی سماعت سے ہی انکار کیا۔ دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتران ملزمین کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیتہ علماء(ارشدمدنی ) کے قانونی امدادی کیٹی کے سربراہ گلزاراعظمی ین آج یہ اطلاع ممنئی میں اخبارویسوں کو دی اور سپریم کورٹ کے حکم کی نقل بھی پیش کی جس کے تحت سپریم کورٹ کی جسٹس بی ایس چوہان اور جسٹس ایس اے بوبڑے پر مشتمل 2رکنی بنچ نے ممبئی پویس کی عرض داشت کو یہ کہہ کر رد کردیا کہ استغاثہ ےہ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے کہ ملزم نے ہائی کورٹ کی جانب سے حاصل شدہ ضمانت کا غلط استعمال کےا ہو یا پھر اس نے اس کی کوئی خلاف ورزی کی ہو۔ 2صفحات پر مشتمل اپنے حکم نامہ میں سپریم کورٹ نے مزید کہا ہیکہ ایک برس قبل ملزم کو ممبئی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا تھا لیکن تفتیشی ایجنسی یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے کہ کن وجوہات کی بنا پر ملزم کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں مزید کہا ہے کہ ممبئی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں ملزم کے خلاف ناکافی ثبوت ہونے کی تصدیق کی ہے اور ایسی کوئی وجہ بھی عدالت کے روبرو نہیں پیش کی گئی ہے جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکے کہ ملزم کے خلاف جاری مقدمہ اس کی ضمانت پر رہائی سے اثرانداز ہوگا۔ واضح رہے کہ ستمبر کو ممنئی ہائی کورٹ نے پیشہ سے کمپوٹر انجینئر ملزم محمد عتیق محمد اقبال کو اس بنیاد پر ضمانت پر رہا کیا تھا ملزم نے کوئی اقبالیہ بیان نہیں دیا ہے نیز اس پر یہ الزام وہ انڈین مجاہدین کا سرگرم رکن یہ کوئی جرم نہیں ہے۔

Ex-Infosys engineer's bail upheld by apex court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں