سنیل کلکرنی شمالی کیلیفورنیا میں ریاستی جج مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-07

سنیل کلکرنی شمالی کیلیفورنیا میں ریاستی جج مقرر

sunil-kulkarni
سنیل آر کلکرنی کو جو ایک مستقل ہندوستانی نژاد امریکی وکیل ہیں، ناردرن کیلی فورنیا میں ریاستی جج کے طورپر مقرر کیاگیاہے۔ اس طرح وہ یہ عہدہ حاصل کرنے والے اولین جنوبی ایشیائی ہیں۔ 14سالہ کلکرنی کو جو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے مقدمہ بازی گروپ میں سینئر وکیل کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں، گورنرجیری براؤن نے گذشتہ ہفتہ سانتا کلارا کاؤنٹی سپیرئیر کورٹ کیلئے اس عہدہ پر مقرر کیا۔ ایک مقامی اخبار "انڈیا۔ ویسٹ" نے یہ اطلاع دی۔ لاس اینجلس میں پیدا ہوئے کلکرنی نے جو اس وقت پالوالٹو میں مقیم ہیں، کہا کہ اپنے تقررکے بارے میں گورنر کے دفتر سے اطلاع موصول ہوں کے بعد وہ بے حد پر جوش ہوگئے۔یہ پوچھے جانے پر کہ جنوبی ایشیائی امریکیوں کی بڑی تعداد قانونی وعدلیہ کے شعبوں میں آگے آرہی ہے۔؟انہوں نے کہاکہ اس کا سبب یہ ہے کہ میری نسل کے جنوبی ایشیائی افراد قانون کو کیرئیر کے طورپر بہت زیادہ اپنارہے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ہاسٹنگ کالج آف لا سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ واضح رہے کہ کلکرنی کا تقرر ایک ایسے عمل میں آیا ہے جب سریکانت سرینواس کا رواں برس مئی میں کولمبیا سرکٹ کے یو ایس کورٹ آف اپیلیں میں بطور جج تقرر عمل میں آیا تھا۔

Indian-American Sunil Kulkarni named judge in California

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں