سعودی عرب - مصری امداد روکنے سے متعلق فاکس نیوز کا الزام مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-07

سعودی عرب - مصری امداد روکنے سے متعلق فاکس نیوز کا الزام مسترد

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے امریکی ٹیلی ویڑن نیٹ ورک "فاکس نیوز" پر مصر کی امداد روکے جانے سے متعلق وزیر خارجہ کے نام منسوب بیان مسترد کردیا ہے۔ امریکی ٹی وی پر نشر بیان میں کہا گیا تھا کہ شہزادہ الفیصل نے مصر کی مزید امداد جاری رکھنے پر معذرت کی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "واس" کے مطابق محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ وزیر خارجہ سعودی الفیصل نے پچھلے چند ایام میں کسی غیر ملکی نشریاتی ادارے کو کوئی انٹرویو دیا ہی نہیں اور نہ ہی انہوں نے مصر کی امداد روکے جانے سے متعلق ایسا کوئی بیان جاری کیا ہے۔
امریکی ٹی وی "فاکس نیوز" کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے مصر میں انقلاب سے قبل اوراس کے بعد امداد فراہم کی ہے۔ منتخب صدر محمد مرسی کی فوج کے ہاتھوں معزولی کے بعد بھی ریاض نے قاہرہ کی بھرپور مالی معاونت کی تاکہ ملک کو سیاسی اور اقتصادی بحران سے نکلنے کا موقع فراہم کیا جا سکے"۔
فاکس نیوز کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ "ہرآغاز کا ایک اختتام بھی ہوتا ہے۔ سعودی عرب نے مصر کو قرض کی شکل میں رقوم اور دیگرامداد فراہم کی ہے لیکن اسے مسلسل جاری رکھنا اب ممکن نہیں رہا ہے۔ مصری حکومت کو چاہیے کہ مزید امداد اور قرض کے لیے "آئی ایم ایف" اور دوسرے عالمی مالیاتی اداروں سے رجوع کرے۔

Saudi Arabia denies alleged Fox News statements

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں