جموں و کشمیر اسمبلی کے سرمائی اجلاس کا آج ہنگامہ خیز آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-30

جموں و کشمیر اسمبلی کے سرمائی اجلاس کا آج ہنگامہ خیز آغاز

جموں وکشمیر کی مقننہ کاایک ہفتہ طویل سرمائی اجلاس کل سے شروع ہورہاہے۔ امکان ہے کہ یہ اجلاس ہنگامہ خیز رہے گا کیونکہ اپوزیشن جماعتیں ایوان میں متعدد مسائل جن میں سابق فوجی سربراہ کے حالیہ انکشافات، حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں بشمول شوپیان ہلاکتیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ اور کرپشن کے فروغ جیسے مسائل پر قومی کانفرنس کی زیرقیادت اتحادی حکومت کے گھیراؤ کی تیاری کررہی ہیں۔ اسپیکر مبارک گل نے اجلاس کے کسی رکاوٹ کے بغیر انعقاد کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کی درخواست کی ہے جبکہ امکان ہے کہ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں یہ آخری اجلاس ہوگا کیونکہ آئندہ سال عام انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ سرکردہ اپوزیشن کے کلیدی ترجمان نعیم اختر نے یو این آئی کو بتایاکہ نیشنل کانفرنس کی زیر قیادت اتحاد تمام محاذوں پر ناکام ہوچکاہے جبکہ زمین پر کسی حکومت کاوجود قابل دید نہیں جبکہ سیکوریٹی فورسیس کی جانب سے حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں مسدود نہیں ہورہی ہیں اور نوجوانوں کونشانہ بناتے ہوئے انہیں جیلوں میں محروس کیا جارہاہے۔ علاوہ ازیں کرپشن انتہائی بلندی پر پہنچ چکاہے اور بیروزگاروں میں مایوسی کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہم دونوں ایوانوں بشمول قانون ساز اسمبلی اور کونسل میں ان مسائل کو پرزور اندز میں دوران اجلاس اٹھائیں گے جس کا کل سے آغاز ہورہاہے۔ انہوں نے بتایاکہ سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ کے حالیہ انکشافات کے معاملہ کوبھی دونوں ایوانوں میں اٹھایاجائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ ہم حکومت سے اس اہم ترین مسئلہ پر بیان کا مطالبہ کریں گے جس کے نتیجہ میں اصل دھارے کی سیاسی جماعتوں کے قائدین پر ایک سوالیہ نشان پیدا ہوگیاہے۔ ایم ایل سی اختر نے بتایاکہ ہم ان انکشافات کی جامع تحقیقات کامطالبہ کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ان لوگوں کے ناموں کا انکشاف کریں جنہیں فوج نے رقم اد اکی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ یہ بات اس وقت واضح ہوچکی ہے کہ مرکز کبھی اس بات کا خواہاں نہیں رہاہے کہ جموں وکشمیر میں حقیقی جمہوریت پروان چڑھے جس کے نتیجہ میں عوام میں بیگانگی کیفیت میں اضافہ ہواہے۔ پی ڈی پی مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کامطالبہ کرے گی جن میں اشیائے ضروریہ بالخصوص ترکاریوں، عمومی بریڈ، دودھ اور دیگر اشیائے صارفین کی آسمان کو چھوٹی ہوئی قیمتیں بھی شامل رہیں گی۔ انہوں نے بتایاکہ حکومت کی کسی رسمی ہدایت کے بغیر ہر شئے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاہے جبکہ حکومت خاموش تماشائی کی حیچیت سے اس صورتحال کا مشاہدہ کررہی ہے۔ ایسا معلوم ہوتاہے کہ حکومت بیوپاریوں کے مقابلہ میں بے بس ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ حکومت نے کسی رسمی حکم کے اجراء کے بغیر برقی کی شرحوں میں اضافہ کردیاہے جبکہ موسم گرما کے دوران برقی کی صورتحال ناگفتہ بہ ہوچکی ہے۔ اختر نے الزام لگایاکہ ریاست میں انسانی حقوق کی صورتحال اور بھی زیادہ بدتر ہوچکی ہے۔ جبکہ ہر معاملہ میں حکومت نے جن تحقیقات کا حکم دیا وہ ان کے انجام کا پتہ نہیں چل سکاہے۔ انہوں نے بتایاکہ بیروزگار نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے جس سے ریاست کے مستقبل پر مایوسی کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے اور نوجوانوں کمسن بچوں کو نشانہ بناتے ہوئے جیلوں میں بندکردیاجارہاہے۔ انہوں نے بتایاکہ ان مسائل کے علاوہ ہم کشمیر میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاکتوں اور ویلیج ڈیفنس کمیٹی کے ارکان کے رول کو بھی اٹھائیں گے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(این) کے واحد رکن محمدیوسف تریگامی نے بتایاکہ ہم کشمیر کی سیاست میں فوجی رول پر تشویش کا اظہار کریں گے۔

Stormy Winter Session of J&K Assembly on Cards

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں