مودی ملک کو گمراہ اور گجرات کو نظر انداز کر رہے ہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-30

مودی ملک کو گمراہ اور گجرات کو نظر انداز کر رہے ہیں

کانگریس نے وزیراعظم کے عہدہ کوگھٹادینے راہول گاندھی پر لگائے گئے نریندرمودی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر گجرات ملک کو گمراہ کررہے ہیں جبکہ خود اپنی ریاست کو جس کے وہ چیف منسٹر ہیں نظر انداز کررہے ہیں۔ پارٹی لیڈر راشد علوی نے قومی دارالحکومت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران کئے گئے مودی کے ریمارکس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ راہول گاندھی نے قانون سازوں سے متعلق آرڈیننس پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کا نام نہیں لیا۔ انہوں نے آرڈیننس پر صرف اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ حتیٰ کہ آرڈیننس سے دستبردار ہونے کاحکومت سے مطالبہ تک نہیں کیا۔ علوی نے الزام لگایا کہ مودی خود ہی وزیراعظم منموہن سنگھ کے وقار کو گھٹارہے ہیں۔ ایسے وقت جبکہ وہ نیویارک میں مختلف ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کررہے ہیں ایسے میں مودی کی وزیراعظم پر تنقید ن کے عہدہ کے وقار کوگھٹانے کے مماثل ہے۔ کانگریس لیڈر نے چیف منسٹرگجرات پراپنی ریاست کے عوام کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایاجنہیں سنگین طوفان کا خطرہ درپیش ہے۔ یہ بڑی بدبختی کی بات ہے کہ جن لوگوں نے مودی کو چیف منسٹر منتخب کیا ان ہی لوگوں کو نظر انداز کرتے ہوئے مودی دہلی میں قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں