عام آدمی پارٹی کو تاحال 12 کروڑ روپیئے بطور عطیہ وصول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-30

عام آدمی پارٹی کو تاحال 12 کروڑ روپیئے بطور عطیہ وصول

اروندکجریوال کی زیر قیادت عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ اسے دہلی اسمبلی انتخابات میں مقابلہ اورکرپشن سے پاک نظم و نسق کی فراہمی کیلئے تاجرین، رکشہ رانوں اور این آر آئیز کی جانب سے10لاکھ روپیئے موصول ہوئے ہیں۔ بیان میں بتایاگیاہے کہ تاحال اسے عوام کے مختلف طبقات سے12کروڑ روپیوں سے زائد رقم حاصل ہوئی ہے۔ جبکہ عطیہ دہندگان میں بیشتر ایسے افراد شامل ہیں جنہوں نے کسی سیاسی پارٹی کو پہلی مرتبہ عطیہ دیاہے۔ اے اے پی اس بات کی خواہاں ہے کہ آنے والے انتخابات کیلئے20کروڑ روپیہ اکٹھا کئے جائیں۔ اسے ہندوستانی عطیہ دہندوں سے6.20کروڑ سے زائد رقم حاصل ہوئی ہے جبکہ مابقی رقم امریکہ، ہانگ کانگ ، کینیڈا، آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں مقیم این آرآئیزنے ترسیل کی ہے ۔ اے اے پی کے ایک کارکن نے بتایاکہ ہمیں تمام ذرائع سے یومیہ لگ بھگ 10لاکھ روپیہ موصول ہورہے ہیں توقع ہے کہ عنقریب 20کروڑ روپیہ کا نشانی مکمل کرلیاجائے گا کیونکہ انتخابات سے قبل ہمارے پاس ہمارے پاس مناسب وقت موجود ہے علاوہ ازیں گھر گھر جاکر عطیات کی وصولی کا پروگرام بھی نہایت ہی کامیاب رہاہے جس کے نتیجہ میں ہم عوام سے ربط پیدا کرنے کے قابل بنے ہیں۔ اے اے پی جس نے اپنے ویب سائٹ پر تفصیلات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تمام معاملتوں اور عطیات کو عوام کے روبرو پیش کیاہے، اسے امریکی این آرآئیز سے بھاری رقومات بطور عطیہ حاصل ہوئی ہیں۔ کارکن نے بتایاکہ4ہزار سے زائد عطیہ دہندوں نے1,16,67,59 روپیئے فراہم کئے ہیں جو پارٹی کو حاصل ہونے والی مجموعی رقم کا12فیصد ہوتاہے۔ اس کے ہانگ کانگ کے ایک این آرآئی نے پارٹی کیلئے 50لاکھ روپیہ کا عطیہ دیتے ہوئے اس بات کا تیقن دیا کہ وہ دیگر این آرآئیز کو پارٹی کیلئے مزید فنڈس کاعطیہ دینے پر زور دے گا۔

Aam Aadmi Party receives Rs 12 crore as donation so far

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں