ڈالر کے بالمقابل روپے کی قیمت میں 158 پیسے اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-20

ڈالر کے بالمقابل روپے کی قیمت میں 158 پیسے اضافہ

انٹر بنک فارن ایکسچنج مارکٹ میں آج ڈالر کے بالمقابل روپے کی قیمت میں 158 پیسے کا اضافہ ہوا جو ایک ماہ قبل کی قیمت کے برابر ہے۔ ایک ماہ قبل یہ قیمت ڈالر کے بالمقابل 61.80 تھی۔
بدھ 18/ستمبر کو بازار کے کاروباری اوقات کے دوران ڈالر کے بالمقابل یہ قیمت 63.38 تھی۔ امریکی فیڈرل ریزرو کے اپنے مالیاتی تحریک پروگرام کو جوں کا توں رکھنے کے اچانک فیصلے کے بعد رقومات کی منتقلی میں اضافہ کی امیدوں پر روپے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ رقومات کی منتقلی میں اضافہ کی توقعات کے علاوہ سمندر پار دیگر کرنسیوں کے بالمقابل ڈالر کی کمزور قیمت کے سبب روپے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

Rupee jumps 158 paise to 1-month high vs US dollar as Federal Reserve defers taper

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں