Two-day West Bengal bus strike withdrawn
مغربی بنگال میں دو روزہ بس ہڑتال واپس لے لی گئی ہے۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے تیقن دئے جانے کے بعد اسپانسرس نے یہ ہڑتال واپس لے لی۔ جوائینٹ کونسل آف بس سنڈیکیٹ کے صدر تپن بنرجی اور منی بس آپریٹرس کوارڈینیشن کمیٹی کے سکریٹری ابادیش داس نے بتایا کہ ہم نے آج شام 4 بجے سے 48 گھنٹے طویل بس ہڑتال واپس لینے اور معمول کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے پوجا تہوار کے لیے قابل لحاظ اضافہ کا تیقن دیا ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں