ملالہ یوسف زئی کو 2013 کا ایمنسٹی انٹرنیشنل ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-19

ملالہ یوسف زئی کو 2013 کا ایمنسٹی انٹرنیشنل ایوارڈ

پاکستانی حقوق انسانی کارکن ملالہ یوسف زئی کو ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا ہے ملالہ یوسف زئی پاکستان کے سرحدی علاقہ میں نسواں مہم چلارہی تھیں کہ طالبان نے اس کی پاداش میں انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا۔ ملالہ یوسف زئی کو کل ڈبلن میں امریکی گلوکار و حقوق انسانی کارکن ہیری بیلافونٹ کے ساتھ ایک تقریب میں 2013ء ایمبیسڈر آف کانشنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ڈبلن کے منشن ہاؤز میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے 16سالہ اسکولی طالبہ ملالہ نے کہاکہ میری تقریر مختصر ہے کیونکہ ہوم ورک بھی کرنا ضروری تھی علم اور تعلیم کے طاقتور ہتھیار سے جنگ، دہشت گردی، بچہ مزدوری اور عدم مساوات جیسی سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ ہم میں سے ہر ایک کیلئے ان برائیوں کے خلاف جدوجہد کیلئے آلہ کے طورپر صرف قلم اور کتاب کی ضرورت ہے جس سے ہم مستقبل کو روشن کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ بچیوں کی اسمگلنگ اور جنگ سے مصائب کے شکار بچوں کے حوالہ سے ملالہ نے کہاکہ آپ کے ذہن میں ان مسائل کے حل سے متعلق سوالات ضرور اٹھتے ہوں گے ۔ میں آپ کو یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ اس کا حل تعلیم اور صرف تعلیم میں مضمر ہے ۔ ایوارڈ قبول کرنے کے بعد انہوں نے مختصر سے تقریر کی جس سے حاضرین کافی متاثرہوئے۔ تقریر خٹم ہوتے ہی ملالہ یوسف زئی برمنگھم لوٹ گئیں جہاں وہ خاندان کے ساتھ مقیم ہیں وہ ایک دن بھی اسکول سے غیر حاضر رہنا نہیں چاہتیں۔

Malala Yousafzai Receives Amnesty International Ambassador Of Conscience Award In Dublin

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں