پٹرول کی قیمت میں تقریباً ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-01

پٹرول کی قیمت میں تقریباً ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ

Petrol price hiked
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج آدھی رات سے بالترتیب 2.35 روپیئے اور 50پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوگیا۔ اس اضافہ میں ریاستی محاصل شامل نہیں ہیں۔ سرکاری زیر انتظام انڈین آئیل کارپوریشن( آئی او سی) نے یہ اعلان کیا اور کہاکہ روپیئے کی قیمت میں شدیدگراوٹ اور شام کی مخدوش صورتحال کے سبب بین الاقوامی مارکٹ میں کروڑ کی قیمت میں اضافہ کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔ آئی او سی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ’’بحالت موجودہ روپیہ۔ڈالر کی شرح تبادلہ انتہائی مخدوش ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی اور سیاسی صورتحال بھی تیل کی بین الاقوامی قیمتوں پر دباؤ کی موجب بنی ہے۔ ان حالات کے پیش نظر تیل کی بین الاقوامی مارکٹوں میں اور روپیہ ۔ڈالر کی شرح تبادلہ پر قریبی نظر رکھی جارہی ہے۔ قیمتوں میں مابعد تبدیلیاں، مارکٹ رجحانات پر اثر انداز ہوں گی۔‘‘ سرکاری زیر انتظام3آئیل مارکٹنگ کمپنیوں نے گذشتہ مرتبہ یعنی گذشتہ یکم اگست کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب70پیسے اور50پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔ اندیشہ ہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس ختم ہونے کے بعد ڈیزل کی قیمت میں 4تا5 روپیئے فی لیٹر کیروسین کی قیمت میں2روپیئے اور پکوان گیس سلنڈر کی قیمت میں50 روپیئے کا اضافہ کیاجاسکتاہے۔

Petrol price hiked by Rs 2.35 a litre, diesel by 50 paise

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں