MEA asks Indians to leave strife-ridden Syria
ہندوستان نے آج اپنے ایسے تمام شہریوں سے شام سے نکل جانے کی خواہش کی ہے جو وہاں موجود ہیں۔شام میں تشددمیں اضافہ اور جنگ سے تباہ اس ملک میں امریکی فوجی مداخلت کی قربت کے آثار کے بیچ حکومت ہند نے یہ قدم اٹھایا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے کہا کہ ہندوستانی شہریوں کے لئے قبل از یں جاری کردہ مشاورتی انتباہ برقرارہے جس میں ان شہریوں سے خواہش کی گی تھی کہ وہ شام کا سفر نہ کریں۔ اکبرالدین نے بتایا کہ"ہم،دمشق میں اپنے مشن سیربط قائم کئے ہوئے ہیں اور یہ مشن ہی شام میں،25.30ہندوستانی شہریوں سے ربط قائم کئے ہوئے ہے ۔تمام ہندوستانی شہری وہاں محفوظ ہیں۔قبل ازیں ہم نے شام میں موجود تمام ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ وطن واپس ہوجائیں۔ انہیں پھر ایک بار مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ شام سے نکل جائیں"۔موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ شام میں بحران، تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ امریکہ، شام میں فوجی مداخلت کے قریب پہنچ گیا ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں