ہیوی لفٹ ٹرانسپورٹ طیارہ C17 ہندوستانی فضائیہ میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-03

ہیوی لفٹ ٹرانسپورٹ طیارہ C17 ہندوستانی فضائیہ میں شامل

C-17 heavy lift transport plane
انڈین ایرفورس نے آج یہاں ایک تقریب میں بوئنگ c17گلوب ماسٹر III، ہیوی لفٹ ٹرانسپورت طیارہ کو رسمی طور پر اپنے بیڑے میں شامل کرلیا۔ 10سی 17طیاروں کے منجملہ3ایرفورس کے حوالہ کدیئے گئے ہیں جب کہ توقع ہے کہ جاریہ سال مزید دوطیارے اور 2014کے اواخر میں باقی پانچ طیارے بھی فضائیہ کے حوالے کردیئے جائیں گے ۔ یہ اسکواڈرن غازی آباد کے ہنڈن ایرفورس اسٹیشن پر تعینات رہے گا۔ وزیر دفاع اے کے انٹونی نے اسے ایک تاریخی لمحہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرفورس کے لیے یہ ایک بڑی جست ہے۔ c17طیارہ کی وجہ سے فوجیوں اور دبابوں وغیرہ جیسے حربی آلات کو منتقل کرنے ایرفورس کی صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوگا۔ پی ٹی آئی کے بموجب وزیر دفاع اے کے انٹونی نے آج کہا کہ حقیقی خط قبضہ (ایل اے سی )پر ہندوستانی اور چینی فوج کے درمیان تصادم کی روک تھام کے لیے مزید عملی اور موثر میکانزم وضع کرنے بات چیت جاری ہے اور اعتماد سازی اقدامات کے لیے بھی کوششیںکی جارہی ہیں۔ انھوں نے ہیوی ٹانسپورٹ C17طیارہ کو یہاں ہنڈن ہوائی اڈے پر رسمی طور پر فضائیہ میں شامل کرنے کے بعد کہا کہ حقیقی خط قبضہ پر اخلافات کے سبب ہندوستانی اور چینی افواج کے درمیان بدبختانہ محاذ آرائی ہوتی رہتی ہے۔ انٹونی نے کہا کہ دونوں افواج کے درمیان مزید مفاہمت پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ سفارتی چینلوں سے ہٹ کر بھی ہم دونوں افواج کے درمیان بہتر مفاہمت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سرحدی عملہ کی میٹنگوں کی تعداد میں اضافہ کے علاوہ دونوں افواج کے درمیان کئی اعتماد سازی اقداما پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ کچھ اقدامات پہلے ہی کیے جاچکے ہیں اور کچھ مسقبل میں کیے جائیں گے جب کہ ایسے بدبختانہ واقعات کی روک تھام کے لیے مزید عملی اور موثر میکانزم وضع کرنے بات چیت جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ فوج آزد ہے کیوں کہ جب بھی ایسا کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو وہ موثر طور پر اس سے نمٹتی ہے۔ وہ خط قبضہ پر ہندوستانی اور چینی فوج کے درمیان محاذآرائی اور اس سلسلہ میںحالیہ وہڈہوفوٹیج سے معلق سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک سرحدی مسئلہ کی یکسوئی نہیں ہوتی یہ امکانات برقراررہیں گے کہ دونوں طرف کی افواج ایک دوسرے کے علاقوں میں داخل ہوتی رہیں گی کیوں کہ حقیقی خط قبضہ پرالجھن پائی جاتی ہے۔ اگر چیکہ سرحد غیر یقینی ہے لیکن سرحد پر ایک درجن سے زائد مقامات متنازعہ ہیں ۔ آئی اے این ایس کے بموجب انھوں نے کہا کہ ہندوستان چین کے ساتھ عظیم رت مفاہمت پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اپنے پڑوسی کے ساتھ متنازعہ سرحدپر اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنارہا ہے۔ ہند۔چین کے درمیان سرحد کا تعین نہیں ہے۔ دیرینہ تنازعہ کا خوشگوار حل تلاش کرنے بات چیت جاری ہے۔ ہم ان کے ساتھ وسیع تر مفاہمت پیداکرنے کی کررہے ہیں۔ انٹونی نے کہا کہ چین کی طرح ہندوستان بھی سرحد پر اپنی صلاحیتوں کو مضبوط بنارہا ہے۔ ہم صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور مذاکرات دونوں اقدامات پر بیک وقت عمل کررہے ہیں۔

C-17 heavy-lift transport plane inducted into IAF

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں