خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ پر پہلی بار پاکستان کا عملاً اقتدار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-06

خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ پر پہلی بار پاکستان کا عملاً اقتدار

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حکومت پاکستان نے گڑبڑزدہ خیبر ایجنسی کی پرفضا وادی تیرہ میں عملاً اپنا اقتدار قائم کرلیاہے۔ یہ وادی، طالبان عسکریت پسندوں کے لئے محفوظ مقام بن گئی تھی۔ کامیاب فوجی کاروائی کے بعد اس وادی پر حکومت پاکستان کا عملی اقتدار قائم ہوسکا۔ فوجی کاروائی میں 104عسکریت پسند ہلاک اور64زخمی ہوگئے جبکہ 8سپاہی بھی ہلاک ہوئے جن میں ایک عہدیدار شامل ہے۔ آپریشنل کمانڈر میجر جنرل ہمایوں عزیز نے اخبار نویسوں کو یہ بات بتائی۔ عرصہ دراز ہی سے اس وادی میں انتہا پسند گروپوں کے درمیان لڑائیاں ہوتی رہی ہیں۔ گذشتہ 16مارچ کو صورتحال اس وقت اور بھی بدتر ہوگئی جب ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے ممنوعہ تحریک طالبات پاکستان (ٹی ٹی پی) عسکریت پسند اور علاقہ جات مہمند، بجاور، خیبر، اورک زئی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں کے عسکریت پسند عناصر اس وادی میں گھس آئے اور مقامی آبادی کو مار بھگایا۔ اخبار "دی ایکسپریس ٹریبون" کے بموجب"کئی روز تک خونریزی کے بعد گذشتہ 21مارچ کو یہ وادی، طالبان کے قبضہ میں آئی۔ ہزاروں مقامی قبائلی عوام، وادی میں لڑائی کے سبب گھربار چھوڑ کر چلے گئے۔ بالخصوص علاقہ میدان کے محلہ باغ کے عوام نے مذکورہ ایجنسی میں اور قریبی ایجنسیوں ونیز پشاور میں پناہ ڈھونڈلی۔ مذکورہ اخبار نے خبر دی ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہللی بار مذکورہ وادی پر پاکستان کا اقتدار؍اختیار قائم ہوا۔ فوج نے صحافیوں کو اس وادی کا دورہ کرایا۔ ان صحافیوں نے علاقہ باغ میں ٹی ٹی پی کے ہیڈ کوارٹرس کا اوراس ممنوعہ تنظیم کے چیف حکیم اللہ محسود کے کمرہ کا معائنہ کیا ۔ عسکریت پسند عناصر، اپنی گرفتاری سے بچنے یا پاکستانی فورسس کے ہاتھوں ہلاکت سے بچنے کیلئے افغانستان فرار ہوگئے۔ جنرل عزیز نے یہ بات بتائی۔ پاکستان کی سیکوریٹی کاروائی 22دن جاری رہی جس میں ازبک نسل کے بیرونی عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے۔ اخبار نے خبر دی ہے کہ یہ کاروائی جو گذشتہ 28؍مئی کو شروع ہوئی تھی، گذشتہ 20؍جون کو ختم ہوئی۔ یہ کاروائی میدان اور باغ علاقوں کے 99 مواضعات میں کی گئی۔

Pakistan control over Tera Valley of Khyber Agency

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں