Hafiz Saeed's Difa-e-Pakistan Caravan
ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ کی سرپرست تنظیم جماعت الدعوۃ کل سے پاکستان کے طول و عرض میں مخالف ہندوستان مہم شروع کرے گی۔ جماعت الدعوۃ کے صدر حافظ سعید ہیں۔ حقیقی خط قبضہ پر ہلاکتوں کے بعد ہندوستان اور پاکستان میں کشیدگی موجود ہے۔ جماعت الدعوۃ نے ورکروں ، سیاست دانوں اور مذہبی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کی جانب سے نکالی جانے والی "دفاع پاکستان کاروان" میں شرکت کریں۔ دفاع پاکستان کا کاروان راولپنڈی اور اسلام آباد سے نکالا جائے گا۔ کاروان میں شرکت کے لیے ملک بھر کے عوام کو ترغیب دی جا رہی ہے۔ اس کاروان میں مخالف ہندوستان جذبات کا اظہار کیا جائے گا۔ جماعت الدعوۃ کے صدر حافظ سعید نے تمام بڑی سیاسی جماعتوں بشمول مسلم لیگ (نواز) ، پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف پارٹی ، مسلم لیگ (قائد) ، ایم کیو ایم ، جے یو آئی ایف ، جے یو آئی ایس کے قائدین کو کاروان میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں