طالبان کی دھمکیاں - قدیرخان کی سیکوریٹی میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-20

طالبان کی دھمکیاں - قدیرخان کی سیکوریٹی میں اضافہ

پاکستانی حکام نے معتوب نیوکلیرسائنسداں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سیکوریٹی میں اضافہ کردیا۔ طالبان نے ڈاکٹر قدیرخان کو دھمکیاں دیں۔ ایبٹ آباد، القاعدہ صدر اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی طرح واقعہ پیش آنے کے اندیشہ کے تحت قدیر خان کی سیکوریٹی میں اضافہ کردیاگیا۔ ڈاکٹر خان کو جبکہ وہ سفر میں ہوتے ہیں ان کی سیکوریٹی اور پروٹوکول پر عمل آوری وزیراعظم کے برابر ہوتی ہے۔ ڈاکٹر قدیر خان کو بتایاگیاکہ ان کی حفاظت کیلئے زیادہ سیکوریٹی انتظام کیاگیا کیونکہ امریکہ ان پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا بھی حشراسامہ جیسا ہونے سے روکنے احتیاطی سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر خان کی سیکوریٹی کیلئے40سیکوریٹی عملہ اور دو کرنل درجہ کے عہدیدار مقرر کئے گئے۔ اب اس عملہ میں مزید اضافہ کیاگیا۔ 120سیکوریٹی عملہ کے علاوہ چار اعلیٰ عہدیدار قدیرخان کی حفاظت کیلئے مامور کئے گئے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں نقل و حرکت کے دوران ڈاکٹر خان کی بلٹ پروف جیپ کے ساتھ10گاڑیوں کا قافلہ ان کے ساتھ رہتاہے۔ ڈاکٹر خان کی رہائش گاہ کے قریب واطراف کسی امریکی یا یوروپی شہری کو رہائش پذیر ہونے کی اجازت نہیں۔ صرف عرب شہری قدیر خان کی رہائش گاہ کے قریب اختیار کرسکتے ہیں۔ بشرطیکہ وزارت داخلہ کی جانب سے سیکوریٹی کلیرنس حاصل ہوجائے۔ انٹلی جنس عملہ کی نگرانی کیع لاوہ کیوٹہ ریسرچ لیبارٹیری ریاپڈ ریسپانس فورس کاس اسٹاف بھی ڈاکٹر خان کی نگرانی کرتاہے۔ ڈاکٹر قدیر خان نے گذشتہ ہفتہ اپنی پارٹی تحریک تحفظ پاکستان کو تحلیل کرنے کا اعلان کیاتھا۔ ڈاکٹر خان کو 2004ء میں گھر پر نظر بند رکھاگیا جبکہ انہوں نے نیوکلیر پھیلاؤ کا اعتراف کرلیاتھا کہ انہوں نے شمالی کوریا اورلیبیا کو نیوکلیئر جانکاری اور نیوکلیئر آلات فراہم کئے۔بعد میں انہوں نے تمام باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اعلیٰ اتھاریٹی کے حکم پر یہ سب کچھ کیا۔

Pakistan beefs up AQ Khan's security

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں