جماعت الدعوۃ پر چرم قربانی وصول کرنے پر امتناع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-20

جماعت الدعوۃ پر چرم قربانی وصول کرنے پر امتناع

اب جبکہ آئندہ ماہ عیدالاضحیٰ ہونے والی ہے۔ ممنوعہ دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ کی سرپرست تنظیم جماعت الدعوۃ چرم قربانی وصول کرنے کی اجازت نہیں رہے گی۔ جماعت الدعوۃ کے صدر حافظ سعید ہیں جن پر ممبئی حملے کرنے کے سازشی ہونے کا الزام ہے۔ جماعت الدعوۃ کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر چرم قربانی وصول کرنے کی اجازت نہیں رہے گی۔اگر حکومت امتناع کے احکام کو سختی سے عمل میں لائے گی تو جماعت الدعوۃ چرم قربانی کے علاوہ عطیات وصول نہیں کرسکے گی۔ گذشتہ سال بھی جماعت الدعوۃ پر چرم قربانی وصول کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اس کے باوجود جماعت الدعوۃ نے امتناع پر خلاف ورزی کرتے ہوئے چرم قربانی وصول کی تھی۔ بالخصوص پنجاب میں کھلم کھلا چرم قربانی وصول کی تھی۔ پاکستانی حکومت نے کل لاہور ہائی کورٹ کو اطلاع دی کہ جماعت الدعوۃ پر چرم قربانی وصول کرنے پر امتناع عائد کردیاگیا۔ اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل نے دہشت گرد تنظیموں کی ایک فہرست جاری کی۔ اس کے بعد وفاقی حکومت نے جماعت الدعوۃ کے علاوہ45تنظیموں پر پابندی عائد کردی۔ جماعت الدعوۃ کے صدر حافظ سعید کی درخواست پر رد عمل کے طورپر حکومت نے جماعت الدعوۃ پر امتناع سے لاہور ہائی کورٹ کو مطلع کیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ پیشی میں عدالت کو مطلع کریں گے۔ آیا جماعت الدعوۃ ممنوعہ تنظیم ہے یا نہیں عدالت نے آئندہ پیشی 23 ستمبر کو مقرر کی۔ حافظ سعید لشکر طیبہ کے بانی ہیں۔ درخواست میں کہاکہ ان کی تنظیم پر ملک کے کسی بھی قانون کے تحت امتناع عائد نہیں ہے۔

Pak govt bans Jamaat-ud-Dawah from collecting sacrificial hides

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں