دبئی میں آئندہ سال نئے ہندوستانی اسکول کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-25

دبئی میں آئندہ سال نئے ہندوستانی اسکول کا قیام

دبئی میں آئندہ سال ایک نئے انڈین اسکول کا قیام عمل میں آئے گا جس میں3ہزار طلباء کی گنجائش ہوگی۔ کریڈنس ہائی اسکول میں سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن(سی بی ایس ای) نصاب کے مطابق تعلیم دی جائے گی۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ پہلے مرحلہ میں صرف کنڈرگارٹن سے 7ویں جماعت تک کیلئے رجسٹریشن ہوگا۔ بعدازاں 12ویں جماعت کی بحالی دوسرے مرحلہ میں آئے گی۔ کریڈنس اسکول میں سالانہ فیس15ہزار تا29ہزار درہم ہوگی۔ دبئی کے ممتاز اسکول میں عام طورپر سالانہ فیس20ہزار درہم تا ایک لاکھ درہم ہوتی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق دبئی میں قائم ڈی ایم ہیلتھ کیر کے صدرنشین آزاد موپین، امارات میں قائم کمپنی جلیل ہولڈنگس کے منیجنگ ڈائرکٹر سمیر محمد اور نلاپد گروپ کے اوورسیز منیجنگ ڈائرکٹر عبداللہ نلاپداحمد 50ملین درہم کے مشترکہ مصارف سے اسکول قائم کریں گے۔ خلیج ٹائمز نے موپین کے حوالہ سے بتایاکہ ہم ایک ایسا اسکول قائم کرنے کے خواہاں ہیں جہاں والدین اور اولیاء کی آواز سنی جاتی ہو اور اسکول کی تعمیر اور انفراسٹرکچر سے متعلق ان کے مشورے قبول کئے جاتے ہون۔ ان کے مشوروں سے اسکول کا اساسی ڈین این اے تیار ہوگا اور درس وتدریس کی صورتگری ممکن ہوسکے گی۔ داخلوں اور ٹیچرس کی بھرتیوں سے متعلق درخواستیں نومبر2014 سے قبول کی جائیں گی۔ اسکول کے سینئر ٹیچنگ اسٹاف کا انتخاب ہندوستان میں ہوچکاہے۔ موپین نے بتایاکہ ہم نے بہترین ٹیچرس کے انتخاب کیلئے پورے شمالی ہند کا دورہ کیا اور ہمارے تعلیمی عملہ کا اعلان جلد ہی ہوگا۔ اسکول میں لائبریری، میوزیم، آئی ٹی رومس، رقص و ڈرامہ ہال، انڈور آڈیٹوریم کے علاوہ اسپورٹس کی تمام سہولتیں مثلاً ٹینس کورٹس بیاڈمنٹن کورٹ کے علاوہ ایک سوئمنگ پول کا بھی بندوبست ہوگا۔ اسکول تعمیر کرنے والوں نے امارات کے طول وعرض میں سلسلہ قائم کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔

New CBSE school for Dubai next year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں