منموہن سنگھ نواز شریف ملاقات کے بارے میں ہند و پاک کا ربط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-06

منموہن سنگھ نواز شریف ملاقات کے بارے میں ہند و پاک کا ربط

پاکستان نے آج کہا ہے کہ وہ اس ماہ کے اواخر میں نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان امکانی ملاقات کے لیے تاریخ کے تعین کے بارے میں ہندوستان کے ساتھ ربط میں ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز چودھری نے کہا کہ اس ملاقات کی تاریخ طے کی جا رہی ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا کسی تاریخ کی تجویز پیش کی گئی ہے ، انہوں نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ دونوں حکومتیں ربط میں ہیں۔ چودھری نے کہا کہ اگر ملاقات کا موقع پیدا ہوتا ہے تو یہ دونوں قائدین کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے اور امن بات چیت کو آگے بڑھانے کا بہترین موقع ہوگا۔

Nawaz Sharif, Manmohan Singh to meet at UN

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں