ملالہ یوسف زئی سیاست داں بننے کی خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-30

ملالہ یوسف زئی سیاست داں بننے کی خواہاں

ہاروارڈیونیورسٹی نے پاکستنا کی لڑکی ملالہ یوسف زئی کو باوقار ایوارڈ عطا کیا۔ اس موقع پر پر تقریرکرتے ہوئے ملالہ نے کہاکہ طالبان خواتین کی تعلیم سے خوفزدہ ہیں۔ 16سالہ ملالہ تعلیم نسواں ی سب سے بڑی جہد کار ہے۔ ملالہ طالبان کے قاتلانہ حملہ میں بچ گئی۔ ملالہ نے جمعہ کے دن پیٹر جے لوس انسانی ایوارڈ حاصل کیا۔ ہاروارڈکے صدرڈایوگلپن نے کہاکہ وہ ملالہ کا استقبال کرتے ہیں کیونکہ وہ تعلیم نسواں کی ایک چمپئن ہے۔ ملالہ نے کہاکہ نام نہاد طالبان عورت کی طاقت اور تعلیم نسواں سے خوفزدہ ہیں۔ طالبان نے گذشتہ اکتوبر میں اس لئے حملہ کیا کہ وہ طالبان کی مخالفت میں ہیں۔ ملالہ نے کہاکہ وہ ایک دن اپنے وطن واپس ہوں گی۔ ملالہ نے توقع ظاہر کی کہ وہ ایک سیاست داں بنیں گی کیونکہ سیاست داں بن جانے کے بعد بڑے پیمانے پر وہ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے طاقت حاصل کرسکیں گی۔ ملالہ نے اپنی وطنی مقام وادی سوات کے بارے میں کہاکہ وہ علاقہ ایک جنت کی طرح ہے، تاہم ملالہ نے کہاکہ اس جنت کو طالبان نے جہنم میں تبدیل کردیاہے۔ طالبان نے درجنوں مدارس کو دھماکوں سے اڑادیا اور لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا۔ طالبان نے لڑکیوں کے ہاتھوں سے قلموں کو چھین لیا۔ لڑکیوں نے اپنی کتابوں کو شال اور اوڑھنیوں میں چھپاکر اسکول جانا شروع کیا۔ قاتلانہ حملہ کے بعد ملالہ کو علاج کیلئے لندن کے ہاسپٹل منتقل کیاگیا اور صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔ ناروے امن انعام کمیٹی کے صد رنشین نے ملالہ کے نام ایک مبارکبادی پیام روانہ کیا۔

Malala Yousafzai Is Harvard's Humanitarian Of The Year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں