جیل سے الکشن لڑنے کی پابندی کا قانون - پارلیمنٹ میں اکثریتی ووٹ سے مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-07

جیل سے الکشن لڑنے کی پابندی کا قانون - پارلیمنٹ میں اکثریتی ووٹ سے مسترد

jailed-politicians-allowed-to-contest-polls
حراست یا قید میں رہتے ہوئے کسی شخص کے الیکشن لڑنے پر روک لگانے کے سپریم کورٹ کی ہدایت کو پلٹنے کیلئے لائے گئے بل کو آج پارلیمنٹ کی منظوری مل گئی۔ لوک سبھا نے عوامی نمائندگی ترمیمی بل کو بحث کے بعد صوتی ووٹ سے پاس کردیا۔ راجیہ سبھا اس بل کو پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ یہ بل سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو رد کرنے کے مقصد سے لایاگیاہے جس میں اس نے حراست یا قید میں رہنے کی صورت میں کسی شخص کے الیکشن لڑنے پر روک لگادی تھی۔ پٹنہ ہائی کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہاتھاکہ حراست یا قید میں کسی شخص کو ووٹ دینے کا حق نہیں ہے۔ ووٹر نہ ہونے کے ناطے سے وہ پارلیمنٹ یا اسمبلیوں کا الیکشن بھی نہیں لڑسکتا۔ سپریم کورٹ نے10؍جولائی کو اپنی ایک ہدایت میں پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی تصدیق کی تھی۔بل پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون کپل سبل نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا بڑے پیمانے پر غلط استعمال ہوسکتاتھا، اگر اس سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو اسے ٹھیک کرنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے اور ایوان ایسا کررہاہے۔ مسٹر سبل نے کہاکہ اگر عدالت کے فیصلے کو برقرار رہنے دیاجاتا تو الیکشن کے ایک دن پہلے کسی شخص کے پولیس حراست میں رہنے کی صورت میں پرچہ نامزدگی بھی داخل نہیں کرپائے گا جو مناسب نہیں ہے۔ اس سے قبل اراکین نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی لیڈروں کو مفاد عامہ کے معاملوں پر مظاہرہ اور تحریک چلانی پڑتی ہے، جنہیں دوسرے جرم کی طرح نہیں ماناجاسکتا۔ ایسی صورت میں ان کے حراست یا قید میں رہنے پر الیکشن لڑنے پر روک لگانا غیر مناسب ہے۔

Parliament passes bill to allow those in jail to contest polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں