پیشہ وکالت کاروبار بن گیا ہے - کپل سبل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-02

پیشہ وکالت کاروبار بن گیا ہے - کپل سبل

kapil sibal
مرکزی وزیر قانون وانصاف کپل سبل نے آج اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ وکالت ایک کاروبار بن گئی ہے اور وہ ایک پیشہ تصور نہیں کی جا رہی ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ برسوں میں وکالت کی نوعیت تبدیل ہوگئی ہے اور وکلاءکو ہمیشہ سرویس پر ووائیڈرس سمجھا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ حالانکہ قانون ایک پیشہ ہے تاہم کئی برسوں میں، میں نے محسوس کیا کہ یہ ایک کاروبار بن گیا ہے۔
سبل نے یہ بات یہاں نیشنل لااسکول آف انڈیا یونیورسٹی میں 21واں سالانہ کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کی صدارت چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس پی ستاشیوم نی کی جو اس یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں۔
"برائے کرم کبھی بھی اپنے کلائنٹ کو ایک سرویس کی فراہمی کرتے وقت ایک مالیاتی ہلاکت کی خواہش کے جال میں نہ پھنسیں۔ گاہک اور کاروباری افراد کے درمیان بزنس کا ایک رشتہ شخصی بھروسہ نہیں ہے جبکہ موکل اور وکیل کے درمیان بھروسہ کا رشتہ ہوتا ہے۔ اس بھروسہ کو کبھی نہ توڑیئے۔ ایک عنصر کے طور پر معاوضہ کو برقرار رکھیں جو اقل ترین ترجیح ہے"۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ عوام کی بھلائی کے لیے معاوضہ کے بغیر ہندوستان میں وکالت کی پُرزور حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے جو زیرمراعات طبقات کو معیاری قانونی خدمات تک رسائی کی اجازت دے گی

Law has become business now, says Kapil Sibal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں