کرناٹک کے وزیر تعلیم نے پانی میں چھلانگ لگا کر لوگوں کی جان بچائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-19

کرناٹک کے وزیر تعلیم نے پانی میں چھلانگ لگا کر لوگوں کی جان بچائی

کرناٹک کے ایک ریاستی وزیرنے تالاب میں چھلانگ لگاکر ایک ہی خاندان کے 6افراد کی جان بچائی۔ یہ واقعہ ریاست کرناٹک میں آج صبح پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ کرناٹک کے وزیرتعلیم کے رتناکر آج اپنی انوواکار میں آبائی موضع تیرتھا ملی سے بنگلور کی سمت آرہے تھے کہ راستہ میں ایک ماروتی سوئفٹ کارنے ان کی گاڑی کو اوورٹیک کیا اور آگے بڑھ گئی، کچھ دور جانے کے بعد بے قابو ماروتی کار، بیگوولی تالاب میں گرپڑی۔ جیسے ہی ریاستی وزیر کی کاروہاں پہنچی، انہوں نے اپنی گاڑی روک دی۔ ریاستی وزیران کے گن مین، ڈرائیور اور ان کے ساتھ موجود عملے نے تالاب میں چھلانگ لگاکر کار میں پھنسے 6 افراد کی جان بچائی۔ بتایاگیا ہے کہ کارجیسے ہی پانی میں گری اس کے دروازے نہیں کھل رہے تھے اور کار گہرے پانی میں غرق ہورہی تھی، ریاستی وزیر، ڈرائیور چندراشیکھر اور ان کے ہمراہ پانی میں چھلانگ لگانے والوں ں نے دروازہ کھولا اور غرق ہونے والے 6افراد کو بچاکر پانی سے باہر نکلا، بعدازاں ریاستی وزیر نے کار میں پھنسے افراد کو پانی سے نکالنے کے بعد ہاسپٹل منتقل کیا۔ بتایاگیاہے کہ اسٹیرنگ لاک ہونے کی وجہ سے کار پانی میں گرپڑی۔

Karnataka minister, staff jump into lake, save 6 from sinking car

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں