ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی فعال جمہوریت - صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-19

ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی فعال جمہوریت - صدر جمہوریہ

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہاکہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی کارکرد جمہوریت ہے اور جب بھی صورتحال کاتقاضہ ہوتاہے تو اس کی طاقت ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے وزارتِ سمندر پار امور کے زیر اہتمام ہندوستان سے تعلق رکھنے و الے نوجوانوں کیلئے25ویں ہندوستان کو جانئے پروگرام کے شرکاء سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ ہماری جڑیں کہاں پیوست ہیں اور ہماری ابتداء کہاں سے ہوئی ہے۔ صدرجمہوریہ نے کہاکہ یہ پروگرام نوجوان مردوخواتین کیلئے ایک بہترین اورمعلومات میں اضافہ کرنے والا تجربہ ہوگا۔ صدرجمہوریہ سے راشٹر پتی بھون میں ملاقات کرنے والا یہ گروپ 8 ممالک سے آئے ہوئے27نوجوانوں اور لڑکیوں پر مشتمل تھا۔ مختلف ممالک میں آباد ہندوستانی نژاد نوجوانوں کیلئے یہ پروگرام منعقد کیاجاتاہے تاکہ انہیں ملک میں ہونے والی تبدیلیوں سے واقف کروایاجاسکے۔ ہندوستانی نژاد نوجوانوں کیلئے 3ہفتہ پر مشتمل یہ پروگرام ہندوستان کا دورہ کرنے، اپنے خیالات کے اظہار اور جدید ہندوستان سے قریبی تعلق قائم کرنے بیرونی ممالک میں مقیم ہندوستانی نژاد طلباء اورنوجوان پروفیشنلس کیلئے ایک منفرد فورم فراہم کرتا ہے ۔ یواین آئی کی اطلاع کے مطابق صدر جمہوریہ پرنب مکرجی 21ستمبر کو اقوام متحدہ کے بین الاقوامی یوم امن کے موقع پر"کل ہنداہنساپرامود ھرما" بیداری مہم کا افتتاح کریں گے۔ اس مہم کے منتظمین نے آج بتایاکہ 21ستمبر کو راشٹرپتی بھون میں افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں سینکڑوں مذہبی و روحانی رہنما، سیاسی قائدین، ماہرین تعلیم، سماجی علوم کے ماہر، ارکان جیوی، خواتین تنظیموں کے قائدین میڈیا اور انٹرٹینمنٹ صنعت سے وابستہ افراد اور سماج کے دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کریں گے جو اس ملک گیر بیداری مہم کے کور گروپ کا حصہ ہیں۔

India is the largest functional democracy, says President Pranab

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں