دہلی عصمت ریزی کیس - نابالغ خاطی کو 3 سال کی سزا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-01

دہلی عصمت ریزی کیس - نابالغ خاطی کو 3 سال کی سزا

نئی دہلی میں گذشتہ سال 16/دسمبر کو پیش آئے اجتماعی عصمت ریزی کے ایک واقعہ میں نابالغ ملزم کو خاطی قرار دیتے ہوئے تین سال جیل کی سزا سنائی گئی۔ جیونائیل جسٹس بورڈ نے 23 سالہ میڈیکل طالبہ کی عصمت ریزی اور قتل کا نابالغ نوجوان کو خاطی قرار دیا جس کی عمر 18 سال کو پہنچنے میں جرم کے وقت صرف 6 ماہ باقی تھے۔ بورڈ نے اسے لڑکی کے بوائے فرینڈ کے اقدام قتل کے الزام سے بری کر دیا۔
متاثرہ لڑکی کی ماں نے فیصلہ پر یہ کہتے ہوئے شدید تنقید کی کہ وہ اسے قبول نہیں کرے گی۔ ہمیں دھوکہ دیا گیا ، سارا دن ہمیں انتظار کروانے کی کیا ضرورت تھی؟ گیتانجلی گوئیل نے بورڈ کی صدارت کی اور ملزم کو قانون انصاف اطفال کے تحت تین سال جیل کی سزا سنائی۔ اس قانون کے تحت کسی نابالغ کو زیادہ سے زیادہ تین سال کی سزا ہو سکتی ہے۔

Teen sentenced to 3 years in Delhi gang rape case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں