روس میں جی-20 کانفرنس - وزیراعظم کی روانگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-04

روس میں جی-20 کانفرنس - وزیراعظم کی روانگی

Indian-PM-attend-G20-Russia-Summit
وزیر اعظم منموہن سنگھ کل آٹھویں جی ۔ 20چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے سینٹ پیٹرس برگ روانہ ہوں گے۔ کانفرنس کے دوران توقع ہے کہ وہ ایک ہم آہنگ منصوبہ کو آگے بڑھانے پر زور دیں گے تا کہ ہندوستان میں اور دیگر وسیع ترقی پزیر معیشتوں میں خلل اندازی سے گریز کیا جا سکے جو امریکی وفاقی محفوظ ذخیرہ کی مالیتی تحریک کے اثر سے بتدریج چھٹکارہ حاصل کررہی ہے۔ روس اور امریکہ کے درمیان شام میں تنازعہ پر اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ امکان ہے کہ ان اختلافات کا اثر دو رہزہ چوٹی کانفرنس پر بھی مرتب ہوگا جو جمعرات کے دن سے روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ میں شرعو ہورہی ہے۔ ابھرتی ہوئی منڈیےوں اور امریکہ میں اس کیی تحریک ختم کردینے کی وجہ سے ہندوستان اور برکس گروپ کے دیگر ممالک میں شرح ترقی سست رفتاری ہوگئی ہے توقع ہے کہ اس موضوع پر مرکوز کی جائے گی ۔ برکس گروپ میں برازیل ، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ اسے ایک متبادہ معاشی طاقت سمجھا جاتا ہے۔ ان تمام ممالک کو سس رفتار شرح ترقی، کرنسیوں کی قدر میں انحطاط اور سرمایہ کاری کی بڑے پیمانے پر بیرون ملک منتقلی کے واقعام کا سامنا ہے۔ ہندوستانی روپئے کی قدر جاریہ سال امریکی ڈالر کے مقابل پانچواں حصہ کھو چکی ہیں کیونکہ سرمایہ کی کثیر مقدار بیرون ملک منتقل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے امریکی ذخیرہ کے اقدامات ہیں۔ ہندوستان گذشتہ دس سال کی بست ترین شرح ترقی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کررہا ہے۔ جاریہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں صرف 4.4فیصد اضافہ ہوا ہے یہ 2009کے بعد کمزور ترین مظاہرہ ہے۔ برکس گروپ نے امریکی ذخیرہ کے ختم کردینے پر کہری فکری مندی پائی جاتی ہے کیونکہ گذشتہ چند سال میں یہ ذخیراہ ان معیشتوں کی تیز رفتار توسیع میں مددگار رہا ہے۔ 2008کے مالیاتی بحران میں بھی یہی صورتحال برقرار تھی ۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ گذشتہ ہفتہ راجیہ سبھا میں کہہ چکے ہیں کہ وہ جی 20کی کونلس میں بعض اقدامات کی شفارش کریں گے ۔

Indian PM leaves for Russia to attend G20 Summit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں