ہندوستان شام میں فوجی کاروائی کے خلاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-04

ہندوستان شام میں فوجی کاروائی کے خلاف

India-against-military-intervention-in-Syria
ہندوستان نے آج امریکہ کے موقف سے اختلاف کرتے ہوئے شام کے بحران کوحل کرنے کیلئے فوجی حل کی مخالفت کی اور کہا کہ وہ شام کی حکومت کی جانب سے کمیکل ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کا انظار کرنے کو ترجیح دے۔ ہندوستان نے تمام فریقوں سے تشدد ترک کرنے اور جامع سیاسی بات چیت کیلئے خوشگوار ماحول پیدا کرنے کیلئے کام کرنے کی درخواست کی اور شام کے بارے میں مجوزہ بین الاقوامی کانفرنس کی تائید کی اور اسے سیاسی حل کیلئے بہترین راستہ قرار دیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ تمام فریقوں سے تشدد ترک کرنے کیلئے کہتا رہا ہے تا کہ ایک جامع سیاسی حل کا باعث بننے والی مربوط سیاسی بات چیت کیلئے حالات پیدا کئے جاسکیں جو ملک شام کے عوام کی جائز خواہشات کے مطابق ہو۔ اس بحران کا کوئی جوجی حل نہیں ہوسکتا۔ ہم شام کی حکومت اور اپوزیشن کو بات چیت کی میز پر لانے کیلئے شام کے بارے میں جنیوا میں مجوزہ بین الاقوامی کانفرنس کی تائید کرتے رہیں گے۔ شام میں کمیکل ہتیاروں کے استعمال کے بارے میں ہندوستان مثلاً دنیا بھر میں کمیکل ہتھیاروں کے مکمل اتلاف کی تائید کرتا رہا ہے۔ بین الاقوامی قواعد دنیا میں کہیں بھی کسی کی بھی جانب سے کمیکل ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہیں کسی کو اس کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیئے تاہم ہم اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کے مکمل نتائج کا انتظار کریں گے۔ ہندوستان کا یہ موقف امریکہ کے موقف سے متضاد ہے جہاں صدر بارک اوباما کانگریس کے ارکان کو خانہ جنگی کا شکار شام میں امریکی فوجی مداخلت کیلئے راضی کرنے کیلئے کام کررہے ہیں اس دوران وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ ہندوستان شام کی صورحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شام میں ہمارے مشن کے ساتھ ربط میں ہیں۔ ہندوستان نے شام میں فوجی کاروائی کی مخالفت کرتے ہوئے اس سلسلہ میں برطانوی وزیر ڈیوڈکیمرون کے بیان کی نفی کی ۔۔

India cautions against military intervention in Syria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں