ہندوستانی پارلیمانی وفد کا دورہ پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-19

ہندوستانی پارلیمانی وفد کا دورہ پاکستان

ایک14رکنی ہندوستانی پارلیمانی وفد بشمول منی شنکر ایر، ڈی راجہ، کیرتی آزاد اور بیرسٹر اسد الدین اویسی ٹریک2بات چیت کے سلسلہ میں دوروزہ دورہ پر آج رات اسلام آباد پہنچا۔ یہ ہندوستانی ارکان پارلیمنٹ پاکستانی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے اور باہمی تجارت، پانی اور دوسرے مسائل پر بات چیت کریں گے وہ پاکستان ہندوستان پارلیمنٹیرینس ڈائیلاگ 5میں شرکت کیلئے یہ دورہ کررہے ہیں جس کا اہتمام ایک پاکستانی تھنک ٹینکPILDATنے کیاہے۔ PILDATکے جوائنٹ ڈائرکٹر آسیہ ریاض نے بی ٹی آئی کو بتایاکہ اس کامقصد ان ارکان پارلیمنٹ کے درمیان بات چیت ہے جو عوام کی نبض پر ہاتھ رکھتے ہیں۔ وہ ان شعبوں کے بارے میں بات چیت کرسکتے ہیں جن کے بارے میں حکومتیں بات نہیں کرسکتیں۔ ریاض نے جنہوں نے سب سے پہلے 2001ء میں ایسے دورے کا اہتمام کیا تھا، کہاکہ ارکان پارلیمنٹ حکومت کی پالیسیوں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں اور فاصلوں کو پاٹنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کا مقصد بات چیت جاری رکھنا بھی ہے ۔ ہندوستان۔پاکستان کی زندگی میں باہمی بات چیت مختلف وجوہات کی بناء پر کئی بار ٹوٹی ہے اور ایسے تبادلوں سے بات چیت کے عمل میں مددملتی ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار لیجسلیٹیو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپرینسی کا قیام سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کے دور میں عمل میں آیاتھا لیکن یہ ایک آزاد، غیر جانبدار اور غیر تجارتی تھنک ٹینک ہے جو سیاسی اورپبلک پالیسی ریسرچ اور مقنہہ کے استحکام پر توجہ دیتاہے۔ اس تنظیم نے گذشتہ سال چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے دورے کا بھی اہتمام کیاتھا۔ ریاض نے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ ہم صوبائی سطح پر رابطہ پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔ اس وفد میں جنتادل یوکے کے سی تیاگی اور این سی پی کے ڈی پی ترپاٹھی بھی شامل ہیں۔ آبی وسائل کے سابق سکریٹری راما سوامی بھی اس وفد میں شامل ہوں گے حکومت پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہندوستانی ارکان پارلیمنٹ کیلئے ظہرانہ کا اہتمام کریں گے۔

Indian MPs to visit Pakistan for Track-2 dialogue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں