18/ستمبر نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
مرکزی کابینہ امکان ہے کہ مرکزی ملازمین کے گرانی الاؤنس (ڈی اے ) کو موجودہ 80فیصد سے بڑھاکر90فیصد کرنے کی تجویز منظور کرلے گی۔ اس اقدام سے تقریباً50لاکھ مرکزی ملازمین اور30لاکھ وظیفہ یابوں کو فائدہ ہوگا۔ باخبر ذرائع نے بتایاکہ "مرکزی کابینہ کا اجلاس" 20ستمبر کو منعقد ہوگا۔ یہ اجلاس، مرکزی ملازمین کے گرانی الاؤنس کو90فیصد تک بڑھادینے کی تجویز پر غور کرے گا اور اس کو منظور کرے گا۔ اس اضافہ پر عمل ، گذشتہ یکم جولائی سے ہوگا۔" ذرائع کا کہنا ہے کہ گرانی الاؤنس میں اضافہ کے نتیجہ میں سرکایر خزانہ پر سالانہ 10,879کروڑ روپیئے کا زائد بار پڑے گا۔ سال2013-14کے دوران سرکاری خزانہ پر6297کروڑ روپیئے کا مزید بار پڑے گا۔ تقریباً3سال بعد گرانی الاؤنس میں یہ اضافہ، 2ہندسوں پر مبنی ہے۔گذشتہ مرتبہ یعنی ستمبر2010میں حکومت نے مرکزی ملازمین کیلئے گرانی الاؤنس میں10فیصد اضافہ کا اعلان کیاتھا جس کا اطلاق یکم جولائی 2010سے ہوا تھا۔ اپریل2013ء میں ڈی اے کو 72فیصد سے بڑھاکر80فیصد کردیا گیاتھا جس کا اطلاق گذشتہ یکم جنوری سے ہوا۔ حسب معمول، حکومت، ڈی اے میں کسی اضافہ کے مقصد کے لئے جس عدد پر پہنچتی ہے وہ گذشتہ 12ماہ کے سی پی آئی۔ آئی ڈبلیو ڈاٹاپر مبنی ہوتاہے۔ یعنی جولائی2012اور جون2013کے درمیان صنعتی مزدوروں کے لئے ریٹیل شرح افراط زر کو ڈی اے میں اضافہ کیلئے محسوب کیا جاتاہے ۔Central Government to hike DA by 10%
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں