ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کی جانب سے -حج کا سفر- اردو ویب سائٹ کی تیاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-18

ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کی جانب سے -حج کا سفر- اردو ویب سائٹ کی تیاری

hajj ka safar booklet website
ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گرراج گورنمنٹ کالج نظام آباد اے پی نے عازمین حج کی رہبری و رہنمائی کے لئے اردو میں پہلی مرتبہ " حج کا سفر" ویب سائٹ ترتیب دی ہے۔ یہ دراصل گوگل پر موجود سہولت بلاگ اسپاٹ کا حصہ ہے۔ انٹرنیٹ کے گوگل سرچ انجن میں یوں ٹائب کیجیے :
hajjkasafar.blogspot.in
جس پر براہ راست بلاگ کھلے گا اور اس کا مطالعہ کیا جا سکے گا۔
اس بلاگ پر حج و عمرہ کا طریقہ، احرام اور طواف کا طریقہ، کعبۃ اللہ پر پہلی نظر پڑنے کا ویڈیو،روضہ اقدس صلی اللہ علیہ وصلم پر حاضری کا ویڈیو، مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے مقامات مقدسہ کے ویڈیو،حرمین شریفین کی اذان،یوم عرفہ کی مسجد نمرہ میں ہونے والی ظہر اور عصر کی نماز کا ویڈیو، مقامات مقدسہ کی پانچ سو سے ذائد تصاویر،حرم شریف کی جدید توسیع کی تصاویر،اور اردو میں فضائل حج،فضائل مکہ و مدینہ اور" حج ایک عشق کا سفر" کے عنوان سے گھر سے نکلنے سے گھر آنے تک عازمین کو سفر حج کے دوران پیش آنے والے حالات پر ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کا تحریر کردہ خصوصی مضمون شامل ہے۔
اس کے علاوہ سفر حج اور حج کے مسائل اور دیگر عنوانات پر پی ڈی ایف کتابیں بھی پیش کی گئی ہیں۔ اس بلاگ پر حج و عمرہ سے متعلق مزید ویڈیو،تصاویر،پی ڈی ایف کتابیں اور 3D تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔ اور حج کمیٹی آف انڈیا اور اے پی حج کمیٹی کی تازہ ہدایات اور سفر حج سے متعلق خبریں بھی پیش کی جائیں گی۔ اس بلاگ سے گھر میں بیٹھ کرعازمین حج سفر حج سے متعلق باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
عازمین حج اور ان کے متعلقین سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ انٹرنیٹ کے ماہرین سے رابطہ کرتے ہوئے اس خصوصی ویب سائٹ کا ضرور مشاہدہ کریں اور دوسرے عازمین کو بھی اس کی اطلاع دیں۔
ویب سائیٹ سے متعلق مزید معلومات ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی سے فون 9247191548 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

نوٹ :
ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کے تعاون سے "تعمیر نیوز" پر ان کا مفید کتابچہ "حج - ایک عشق کا سفر" قسط وار شائع کیا جا رہا ہے۔
پہلی قسط یہاں ملاحظہ فرمائیں :
حج - ایک عشق کا سفر -- قسط:1

Hajj ka Safar - a blog by Dr. Md. Aslam Faroqui

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں