صدر جمہوریہ ہندوستانی سینما کی صد سالہ تقاریب سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام حکومت ٹاملناڈو اور ساؤتھ انڈین فلم چیمبر آف کامرس نے کیا تھا۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ سینما ایک مقبول اور طاقتور مواصلاتی ذریعہ ہے۔ ملک میں سینما بینوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اسی لیے یہ ضروری ہے کہ تفریح اور اس میڈیم کی سماجی ذمہ داری کے درمیان توازن پیدا کیا جائے۔
پرنب مکرجی ، جنہوں نے اس تقریب میں مختلف فلمی صنعتوں کی 41 افسانوی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا ، کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے حالیہ واقعات نے قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے۔ ہم نے ملک کے بعض علاقوں میں حالیہ المناک فرقہ وارانہ فسادات کا بھی مشاہدہ کیا ہے۔ ہمیں اپنے اقدار کے خاتمے کی روک تھام کے طریقے تلاش کرنا چاہیے۔
Filmmakers should convey right message: Pranab
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں