مصر نے غزہ سرحد کو جزوی طور پر کھول دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-19

مصر نے غزہ سرحد کو جزوی طور پر کھول دیا

Egypt partial opening of Gaza border crossing
مصر نے غزہ پٹی پر اپنی سرحدی راہداری جزوی طور پر کھول دی ہے۔ مصری فوجی ہیڈ کوارٹرس پر ہلاکت خیز حملہ کے بعد ایک ہفتہ قبل یہ راہداری بند کر دی گئی تھی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ 100 مسافرین سے بھری دو بسیں مصر میں رفح کراسنگ سے داخل ہوئیں جبکہ سینکڑوں افراد گیٹس کے باہر مصر میں داخل ہونے کے لیے کھڑے نظر آئے۔
فلسطینی اتھاریٹی کے عہدیدار ، غزہ میں حماس حکومت کے عہدیدار اور قاہرہ نے آج 4 گھنٹوں کے لیے راہداری کھولنے سے اتفاق کر لیا تھا۔ کل بھی راہداری چار گھنٹوں کے لیے کھول دی جائے گی۔

Egypt allows partial opening of Gaza border crossing

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں