برطانوی پارلیمان میں فحش ویب سائٹس دیکھنے کی کوشش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-05

برطانوی پارلیمان میں فحش ویب سائٹس دیکھنے کی کوشش

برطانیہ میں سرکاری ریکارڈ کے مطابق برطانوی پارلیمان میں گزشتہ سال فحش ویب ساءٹس دیکنے کی تین لاتھ کوششیں کی گئیں – پارلیمان کے دارالعوام کے حکام کے مطابق یہ واضح نہین ہے کہ یہ کوششیں ارکان پارلیمان جے کیں، یا وہاں کے عملے نے – برطانوی پارلیمان اسٹیٹ میں پانچ ہزار افراد کام رتے ہین- حکام کا کہنا ہے کہ فحش ویب سائٹ دیکھنے کی تمام کوششیں جان بوجھ کر نہین کی گئی تھیں اسکے علاوہ ان میں تیسرے فریق کے سافٹ وئیر کی جانب سے کی جانے والی مبالغہ آرائی بھی ہو سکتی ہے یا وہ ویب سائٹیں جو خود بخود سامنے آجاتی ہین – سرکاری اعداد و شمار معلومات تک رسائی کے قانوں کے تحت بنتگن پوسٹ یو کے کی درخواست پر جاری کئے گئے ہین – اس اخبار نے اس ضمن میں خبر کی شہ سرخی اپنے ہوم پیج پر لگائی او ہویس ، منسٹرس گزشتہ سال نومبر میں ایک لاکھ چودہ ہزار مرتبہ فحش ویب سائٹ دیکھنے کی کوشش کی گئی جبکہ فروری میں پندرہ بار ایسا ہوا – دارالعلوم کی ایک ترجمان کے مطابق ہمارے خیال میں نیٹ ورک استعمال کرنے والوں کی با مقصد درخواستوں کے حوالے سے فراہم کی جانے والی معلومات درست خاکہ پیش کرتی ہے انہون نے مزید بتایا کہ یہ اس وجہ سے ہیکہ ویب سائٹ اپنے دیزائن کے اعتبار سے کئی طریقوں سے سامنے آجاتی ہین اور یہ تیسری پارٹی کے سرگرم سافٹ وئیر کی وجہ سے ہو سکتا ہے – برطانوی وزیر اعظم نے رواں سال جولائی میں اعلان کیا تھا کہ انٹنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں گھریلو صارفین تک فحش ویب سائیٹ کی رسائی بند کردیں جب تک وہ خود اسکی درخواست نہیں کرتے – اس کے بعد برطانیہ میں انٹنیٹ فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی نے فحش ویب سائیٹ کو فلٹر کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی

British parliament computers used to access porn sites

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں