گجرات کی ترقی میں نریندر مودی کا اہم رول - اڈوانی کے ستائشی ریمارکس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-17

گجرات کی ترقی میں نریندر مودی کا اہم رول - اڈوانی کے ستائشی ریمارکس

Advani praises Modi
سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے آج پارٹی کے امیدوار وزارتِ عظمیٰ چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کی دل کھول کر ستائش کی۔ انہوں نے اس کے ساتھ چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان اور چیف منسٹر چھتیس گڑھ رمن سنگھ کی بھی تعریف کی۔ اڈوانی یہاں500میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل تھرمل پاور پلانٹ کو(قوم کے نام) معنون کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ "مودی وہ پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے گجرات کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کام انجام دیئے۔ انہوں نے (مودی نے) گجرات کی ترقی میں بڑا رول ادا کیا جہاں سے(ریاست گجرات سے) میں ایم پی منتخب ہواہوں۔" سینئر بی جے پی لیڈر نے کہاکہ اڈوانی، شیوراج سنگھ اور رمن سنگھ نے اپنی اپنی ریاستوں کے دیہی دوردراز علاقوں میں معاشی ترقی کے اقدامات کئے۔"ان کی ترقی اور کامیابیوں پر مجھے فخر ہے۔"یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ گذشتہ13ستمبر کوبی جے پی کے امیدوار وزارتِ عظمی کی حیثیت سے نریندر مودی کے نام کے اعلان کے بعد مودی کے بارے میں اڈوانی کے یہ پہلے برسرعام ریمارکس تھے۔

LK Advani praises Narendra Modi for Gujarat's development

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں