مغربی بنگال وقف بورڈ شاپنگ مال اور کمرشیل کمپلیکس بنائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-17

مغربی بنگال وقف بورڈ شاپنگ مال اور کمرشیل کمپلیکس بنائے گا

west bengal wakf board
پہلی بار مغربی بنگال میں وقف بورڈ املاک کو کام میں لاکر آمدنی بڑھانے کا راستہ نکالنے پر غور کیا جارہا ہے تاکہ وقف املاک کی جائیدادوں کی لوٹ کھسوٹ بند ہوسکے۔ آمدنی بڑھانے کیلئے مغربی بنگال وقف بورڈ شاپنگ مال اور جدید ترین کمرشیل کمپلکس تیار کرنے کیلئے میکن ٹوس برن کمپنی سے تفصیلی منصوبہ رپورٹ(ڈی پی آر) تیار کرانے کا فیصلہ لیاہے۔ گذشتہ پانچ ستمبر کو بورڈ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیا کہ اس سلسلے میں وقف بورڈ نے تعمیری ادارے میں میکینٹوس برن کمپنی کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔ بورڈ کے چیرمین عبدالغنی نے بتایاکہ شاپنگ مال اور کمرشیل کمپلکس تیار کرنے پر تقریباً15کروڑ روپیئے خرچ ہوں گے جس کیلئے سنٹرل وقف کونسل مدد کرے گا۔ میکن ٹوس برن کمپنی کے ذریعہ تیار ڈی پی آر سینٹرل وقف بورڈ کو بھیجا جائے گا۔ مسٹر غنی نے بتایاکہ ڈی پی آر بھیجنے کے بعد مالی مدد کیلئے ہم لوگ اقلیتی وزیرسنٹرل وقف بورڈ کے چیرمین کے آر رحمان خان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وقف بورڈ سے ملی جانکاری کے مطابق ناگیر بازار کے235، دمدم روڈ پر گورا چند وقف اسٹیٹ کے ساڑھے چار بیگھا زمین ہے یہاں شاپنگ مال تیارکیاجائے گا۔ جگت سنیما کے پاس42، اے پی سی روڈ پر موسمات نور بی بی وقف اسٹیٹ کی ساڑھے چھ کٹھا زمین ہے جس پر کمرشیل کمپلکس تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں