مسلمان صرف مذہب کی بنیاد پر ووٹ نہ دیں - دیوبند تنظیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-17

مسلمان صرف مذہب کی بنیاد پر ووٹ نہ دیں - دیوبند تنظیم

دارالعلوم دیوبند سے ملحق ایک تنظیم نے مسلمانوں سے کہاہے کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں لیکن کسی پارٹی یا لیڈر کو صرف مذہب کی بنیاد پر ووٹ نہ دیں۔ کل ہند رابطہ مساجد کے جنرل سکریٹری مولانا ابن القمر الحسینی نے کل یہاں علماء کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ نہیں رکنا چاہئے۔ ایسی پارٹی یا لیڈر کو ووٹ دینا چاہئے جو مسلمانوں اور ملک کے مفاد میں کام کرتاہو، کیونکہ ہندوستان ایک جمہوری اور سیکولر ملک ہے۔ شریعت کے مطابق ووٹ دینا ایک اہم کام ہے کیوں کہ یہ شہادت دینے کے برابر ہے۔ مسلمانوں کو صرف مذہب کی بنیاد پر کسی پارٹی یا لیڈر کو ووٹ دینے کے بجائے صحیح امیدوار کے انتخاب کیلئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے۔ یہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال ممکنہ حد تک درست طورپر کرے۔

Muslims should not vote just on the basis of religion: Darool Uloom Deoband

2 تبصرے:

  1. Zahir hay... Musalmanon k muffad ka musalman he sochay ga..... kya moodi Musalims Ummah ka tahafuz karay ga.?

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. اس بارے میں تو شک ہے کہ کوئی غیر مسلم ، مسلمانوں کے مفاد کے بارے میں دردِ دل سے سوچے گا۔
      لیکن آج کل کے حالات میں یہ کہنا بھی ذرا مشکل ہے کہ ہر مسلم سیاستداں یا ہر مسلم سیاسی جماعت لازماً مسلمانوں کے مفاد کے متعلق ہی سوچتی ہے

      حذف کریں