عید الفطر کے پیش نظر گورکھا جن مکتی مورچہ کی 96 گھنٹے کی ہڑتال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-02

عید الفطر کے پیش نظر گورکھا جن مکتی مورچہ کی 96 گھنٹے کی ہڑتال

گورکھا جن مکتی مورچہ نے جمعرات کو کہاکہ اس نے اپنی غیر معینہ مدت کی ہڑتال کو 96 گھنٹے کے بند تک محدود کردیا ہے کیونکہ 8اگست کو عید الفطر کا تہوار ہے۔ مورچہ نے پہلے 72گھنٹے کا اعلان کیا اور اب جمعرات کے آخری دن اسے غیر معینہ مدت کی ہڑتال میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا اور اب جمعرات کو عید کی وجہہ سے اسے 96 گھنٹے کی ہڑتال کے طورپر تبدیل کردیا ہے۔ مورچہ کے جنرل سکریٹری روشن گیری نے اس سلسلے میں وضاحتی بیان جاری کیاہے۔ یاد رہے کہ آندھراپردیش کو کاٹ کر الگ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے اعلان کے ساتھ دارجلنگ کو مغربی بنگال سے کاٹ کر الگ گورکھا لینڈ ریاست بنانے کے برسوں پرانے مطالبے میں زبردست شدت پیدا ہوگئی ہے اور تحریک کی کمان سنبھالنے والی تنظیم گورکھا جن مکتی مورچہ نے اسے زور دار سے زور دار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ دارجلنگ پہاڑی خطے کا انتظام و انصرام سنبھالنے والے خود مختار اور منتخب سرکاری ادارے جی ٹی اے کی سربراہی سے مورچہ صدر بمل گورنگ بطور احتجاج مستعفی ہوچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کل ان کا استعفی قبول کرلیا۔ خبروں کے مطابق گورکھا جن مکتی مورچہ کے لیڈران جمعہ کو دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے کے ساتھ ملاقات کرکے گورکھا لینڈ کا مطالبہ نئے سرے سے پیش کرنے والے ہیں۔ وزیراعلیٰ ممتا بنجری نے کانگریس کی زیرقیادت چلن یوالے یوپی اے پر پہاڑی خطے میں بدامنی پھیلانے کاالزام لگایا ہے اور ریاست کی کسی بھی تقسیم سے صاف انکار کیا ہے۔ اس دوران بنگلہ اور بنگلہ بھاشا بچاؤ کمیٹی کے علاوہ شیوسینا جیسی تنظیمیں آج جمعرات سے 2دن کا سلی گوڑی بند منارہی ہیں۔

Darjeeling Hills shutdown not indefinite, only 96 hours: GJM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں