ڈی ایس پی ضیا الحق قتل کیس - راجہ بھیا کو کلین چٹ ملنے کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-02

ڈی ایس پی ضیا الحق قتل کیس - راجہ بھیا کو کلین چٹ ملنے کا امکان

کنڈا ڈی ایس پی مرحوم ضیاء الحق کے قتل میں اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سی بی آئی اترپردیش کے سابق وزیر رگھو راج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا کو کلین چٹ دے سکتی ہے۔ جمعرات کو سی بی آئی نے اپنی اختتامی رپورٹ میں واضح طورپر کہا ہے کہ راجیہ بھیا کے خلاف اس کے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں۔ یہی نہیں بلکہ 4دیگر ملزمین گلشن یادو، گڈوسنگھ، روہت سنگھ اور ہری رام اوم سریواستو کو بھی کلین چٹ دی گئی ہے۔ سی بی آئی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ راجیہ بھیا کو چھوٹ پکڑنے والی مشین سے بھی گذارا گیا لیکن وہ ٹسٹ بھی بے نتیجہ ثابت ہوا۔ یاد رہے کہ کنڈا ایس پی مرحوم ضیاء الحق کے قتل میں قبل ازیں راجہ بھیا کو مبینہ طورپر ملوث بتایا گیا تھا جس کے بعد انہیں اپنی وزارت سے بھی استعفیٰ دینا پڑا تھا اور انہیں اس وقت لائی ڈیٹیکشن ٹسٹ بھی کروانا پڑا تھا جس کے بارے میں انہوں نے صاف صاف کہہ دیا تھا کہ وہ کسی بھی ٹسٹ سے نہیں ڈرتے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ یوپی کے سابق وزیربرائے تغذیہ و سیول سپلائز راجیہ بھیا کے خلاف اس قتل معاملہ میں سی بی آئی نے کوئی فرد جرم عائد نہیں کیا۔

UP DSP Zia-ul Haq murder case: Raja Bhaiya may get clean chit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں