مرسی کے وفاداروں کی طرف سے تازہ احتجاج کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-12

مرسی کے وفاداروں کی طرف سے تازہ احتجاج کا اعلان

مصر کے معزول صدر محمد مرسی نے ان کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید احتجاجی جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے جبکہ احتجاجیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی سے قبل لمحہ آخر میں مفاہمت کی کوششیں جاری ہیں۔ مخالف فوجی بغاوت اتحاد کاکہنا ہے کہ دارالحکومت قاہرہ کے مختلف علاقوں سے 10 احتجاجی جلوس نکالے جائیں گے تاکہ انتخابی جواز کا دفاع کیا جاسکے جس کے نتیجہ میں مصر کے اولین آزادانہ طورپر منتخب صدر محمد مرسی برسر اقتدار آئے تھے جن کو 3جولائی کو فوجی انقلاب میں اقتدار سے بے دخل کردیا گیا۔ ان کے حامیوں کی قیادت اخوان المسلمین کررہی ہے جس کے قاہرہ میں دو زبردست احتجاجی کیمپ قائم ہیں۔ اخوان المسلمین کا کہنا ہے کہ وہ صدر محمد مرسی کی اپنے عہدہ پر بحالی کے بعد ہی منتشر ہوں گے۔ تازہ احتجاجی جلسوں اور جلوسوں کا اعلان اخوان المسلمین نے کیا ہے۔ جامعہ الازہر کی جانب سے کیاگیا ہے جو مصر کی سب سے بڑی دینی درسگاہ ہے۔ الازہر نے سیاسی تعطل کا پرامن حل تلاش کرنے کیلئے کوششوں کا تازہ ترین سلسلہ شروع کرتے ہوئے مفاہمت کی بات چیت کی دعوت دی ہے۔ جامعہ الازہر کے امام جامع مسجد احمد الطیب نے مختلف سیاسی گروپس سے پیر کے دن ربط پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ جاریہ ہفتہ کے اواخر میں تمام سیاسی گروپس کو مذاکرات کی ترغیب دیں گے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے بموجب طیب کے مشیر محمود عازب نے کہاکہ الازہری سیاسی اور دانشوروں کی تنظیموں کی مفاہمت کیلئے پیش کی ہوئی تمام تجاویز پر غور رکرہا ہے اور تمام مصریوں کیلئے ایک مفاہمتی فارمولا پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ مرسی کے ایک سالہ دور اقتدار میں مصر ی شہریوں کی صف بندی اور فوج کی جانب سے مرسی کی اقتدارسے برطرفی کے واقعات پیش آئے ہیں جس سے مصری قوم میں اختلافات مزید گہرے ہوگئے ہیں۔ فوج کی حمایت یافتہ قیادت پر زبردست دباؤ ہے کہ وہ احتجاجیوں کے خلاف کارروائی کریں۔ بین الاقوامی برادری مصری قیادت پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ خون ریزی سے گریز کریں۔ امریکہ، یوروپی یونین اور عرب ممالک کے سینئر سفارتکار حالیہ ہفتوں میں قاہرہ پہنچ چکے ہیں تاکہ بحران کی پرامن یکسوئی کیلئے تمام فریقین کو ترغیب دے سکیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں