معزول صدر مصر محمد مرسی کے حامیوں کا مزید احتجاج کا عہد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-03

معزول صدر مصر محمد مرسی کے حامیوں کا مزید احتجاج کا عہد

مصرکے معزول صدر محمد مرسی کے پرجوش حامیوں نے مزید احتجاج کرنے کا عہد کیا ہے جس کے پیش نظر تازہ تشدد پھوٹ پڑنے کے اندیشوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور عبوری حکومت نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ مظاہرین کو منتشر کردیاجائے۔ مصر کی عبوری کابینہ میں گذشتہ روز ہی پولیس کو یہ اختیار دیا تھاکہ ایک ماہ سے کیمپ کئے ہوئے مرسی کے حامیوں کو دونوں مقامات سے بیدخل کردیا جائے۔ وزارت امور داخلہ نے گذشتہ روز مظاہرین کو ہدایت دی تھی کہ وہ رابعہ العضاویا اور نبدہ کیمپوں کا تخلیہ کردے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان ھانی عبداللطیب نے ٹیلیویژن پر مظاہرین سے درخواست کی کہ وہ وسیع تر قومی مفاد کے تحت رابعہ اور نبدہ چوکوں کا تخلیہ کردے اور سرکاری اپیل پر مثبت ردعمل کے جواب میں مظاہرین کو محفوظ تخلیہ کا موقع فراہم کیا جائے لیکن اخوان المسلمون کے ایک ترجمان نے کہاکہ وہ حکومت کے وعدوں پر یقین نہیں کرسکتے کیونکہ عبوری حکومت ایک طرف واضح کررہی ہے دوسری طرف اسلامی تنظیم کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Mohamed Morsi supporters renew call for more protests in Egypt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں